وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟


بالی وُڈ فلم انڈسٹری میں رواں برس کئی فلمیں ریلیز ہوئیں، ان میں سے بڑے بجٹ کی کچھ فلمیں فلاپ ہوئی جبکہ چھوٹے بجٹ پر بننے والی کئی فلمیں بلاک بسٹر رہی ہیں۔اس سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ کے سُپر سٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ دو سو کروڑ انڈین روپےکے بڑے بجٹ میں بنائی گئی تھی لیکن باکس آفس پر صرف 177 کروڑ ہی کما سکی۔دوسری جانب حال ہی میں ریلیز ہونے والی اہان پانڈے اور انیت پاڈا کی ڈیبیو فلم ’سیارہ‘ صرف 35 سے 50 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی ہے لیکن اس نے ریلیز کے صرف دو ہفتے میں ہی 440 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کر لیا ہے۔اس کے علاوہ ’ریڈ ٹو‘، ’ستارے زمین پر‘ اور ’چھاوا‘ اور دیگر فلموں نے بھی فلم بینوں میں خوب پذیرائی کمائی۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کچھ ایسی فلموں کے بارے میں جن ریلیز ابھی باقی ہے۔’باغی 4‘ٹائگر شروف کے فینز کو ان کی نئی آنے والی فلم ’باغی 4‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ایکشن، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور اس فلم کو رواں برس ستمبر کی پانچ تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کی ہدایتکاری اے ہرش نے کی ہے تاہم فلم نقادوں کا خیال ہے کہ ’باغی‘ کے سابقہ چیپٹرز کی طرح اس نئے سیکول کو بھی مداح پسند کریں گے۔’تہران‘بالی وُڈ کے ایکش سٹار جان ابرھام اور مانوشی چلر کی فلم ’تہران‘ کی آمد بھی قریب ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آرن گوپلان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم روس یوکرین جنگ کے واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اسے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔’وار ٹو‘رتیک روشن، این ٹی راما راؤ جونیر، کائرہ اڈوانی اور جان ابرھام کی کاسٹ پر مشتمل فلم ’وار ٹو‘ کی ریلیز بھی رواں ماہ کی 14 تاریخ کو تہہ ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم سنہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’وار‘ کا سیکول ہے۔ اس فلم کی کہانی انڈین فوسرز کے جاسوسوں اور ان کی کارروائیوں کے گرد گھومتی ہے۔’جولی ایل ایل بی تھری‘’جولی ایل ایل بھی تھری‘ ہندی زبان کی کامیڈی فلم ہے جس میں اکشے کمار، ارشد وارثی، ہما قریشی، امریتا راؤ اور سوربھ شُکلا ادکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔’جولی ایل ایل بی تھری‘ کے ہدایت کار اور رائٹر سبھاش کپور ہیں جبکہ اس کے پروڈیسر اکشے کمار، ڈمپل خرباندہ اور نارین کمار ہیں۔’جولی ایل ایل بی تھری‘ متوقع طور رواں برس ستمبر میں ریلیز کی جائے گی (فوٹو: فلم پوسٹر)یہ فلم متوقع طور رواں برس ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔’پارم سُندری‘’پارم سُندری‘ میں مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا اور جانوی کپور ادا کر رہے ہیں۔یہ فلم رومانس اور ڈرامہ سے بھرپور ہوگی جبکہ اس فلم کی کہانی اںڈین معاشرے کے روایتی لوسٹوری کے گرد گھومتی ہے۔تشار جالوٹا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ’پارم سندری‘ رواں ماہ میں ہی ریلیز کی جائے گی۔’دھرندر‘رنویر سنگھ کی گیٹ اپ کی وجہ سے ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پذیرائی حاصل کرنے والی ’دھرندر‘ کی ریلیز رواں سال پانچ دسمبر کو ہو گی۔ڈرامے اور سٹنٹ سے بھرپور اس فلم کی کہانی جاسوسوں کے گرد گھومتی ہے۔’دھرندر‘ کی کاسٹ میں سنجے دت، ماہادون، ارجن رامپل، اکشے کھنہ، راکیش بیدی، سارا ارجن اور سورو کھرانہ شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی