مشرقی روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، جاپان سے امریکی ساحلوں تک سونامی وارننگ


روس کے مشرقی علاقے میں شدید ترین زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق زلزلے کے بعد شمالی اوقیانوس کے ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔زلزلے کے باعث امریکی ریاستوں الاسکا اور ہوائی جبکہ جاپان میں بھی سونامی کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔ہونولولو جزیرے پر سائرن بجا کر شہریوں کو اونچے مقامات کی جانب جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ملک کے مرکزی جزیروں کے شمال میں واقع ہوکائیڈو کے جنوبی ساحل پر واقع توکاچی میں 40 سینٹی میٹر (ایک فٹ سے زیادہ) کی سونامی لہروں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔کامچٹکا جزیرہ نما پر زلزلے کے مرکز کے قریب روسی علاقوں میں نقصانات اور انخلا کی اطلاعات ہیں۔مقامی گورنر ویلری لیمارینکو کے مطابق سونامی کی پہلی لہر ساحلی علاقے سیویرو-کورلسک سے ٹکرا گئی جو کہ بحر اوقیانوس میں روس کے جزائر کریل پر واقع مرکزی بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی محفوظ ہیں اور اُس وقت تک اونچے مقامات پر رہیں جب تک کہ لہروں کا خطرہ ختم نہ ہو جائے۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے سے سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں جن سے ہوائی ریاست کے تمام جزیروں کی ساحلی پٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔وارننگ میں کہا گیا ہے کہ پہلی لہریں منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے قریب متوقع ہیں اور ’جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔‘ہونولولو جزیرے پر سائرن بجا کر شہریوں کو اونچے مقامات کی جانب جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: اے پیاوریگون ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی مینجمنٹ نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ ساحل کے ساتھ سونامی کی چھوٹی لہریں رات 11:40 پر شروع ہونے کی توقع ہے۔ یہ لہریں تین فٹ تک اونچی ہو سکتی ہیں اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ساحلوں، بندرگاہوں اور مرینا سے دور رہیں اور ایڈوائزری واپس لیے جانے تک ساحل سے دور محفوظ مقامات پر رہیں۔محکمے نے بتایا ہے کہ ’یہ کوئی بڑا سونامی نہیں، لیکن اونچی اور تیز لہریں پانی کے قریب رہنے والوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔‘کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبے، امریکی ریاستوں واشنگٹن اور کیلیفورنیا تک پھیلے مغربی ساحل کے ساتھ اوریگون میں بھی سونامی کی لہریں پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

1961 کے بعد شمالی یورپ کے نورڈک ممالک کو ’غیرمعمولی‘ گرمی کی لہر کا سامنا کیوں؟

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رہے گی، انڈین حکام

روس کے ’اشتعال انگیز بیانات،‘ ٹرمپ کی جوہری آبدوزوں کو ’پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی