اگر وہ یہ سب نہ کریں تو کوئی دیکھے گا ہی نہیں۔۔ صرحا اصغر کی سطحی ویڈیوز بنانے والے ولاگرز پر تنقید ! والدین کو جھنجھوڑ دینے والا کیا پیغام دیا؟


"ولاگرز ایسی دنیا دکھاتے ہیں جو حقیقت سے کوسوں دور ہے، وہ لگژری لائف اسٹائل، اوور دی ٹاپ رومانس اور قیمتی تحفوں کے خواب نوجوانوں کی آنکھوں میں بسادیتے ہیں، جو بعد میں صرف محرومی میں بدلتے ہیں۔ اگر وہ سچ دکھائیں، عام سی زندگی دکھائیں، تو شاید لوگ انہیں دیکھیں ہی نہ، یہی وجہ ہے کہ وہ حقیقت چھپا کر صرف دکھاوا کرتے ہیں۔" اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں ولاگرز اور یوٹیوبرز پر سخت تنقید کی، اور سوشل میڈیا کے مصنوعی چمک دمک والے ماحول کو نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے زہریلا قرار دیا۔ ان کے مطابق ولاگز میں جو محبت، مہنگے تحفے، بڑی بڑی گاڑیاں اور سج دھج دکھائی جاتی ہے، وہ محض ایک تماشہ ہے جو لاکھوں نوجوانوں میں احساسِ کمتری، پریشانی اور غلط خواب پیدا کرتا ہے۔ صرحا نے خاص طور پر اس حالیہ ولاگ کا ذکر کیا جس میں یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی اہلیہ کو تین سے چار لاکھ روپے کا پھولوں کا گلدستہ دیا اور اسے خصوصی ٹرک کے ذریعے پہنچایا۔ ان کے بقول، "محبت کا اظہار پھولوں کے ٹرک سے نہیں، سچے جذبوں سے ہوتا ہے، مگر یہ ولاگرز نوجوانوں کو یہی سکھا رہے ہیں کہ اگر مہنگی چیز نہ دو، تو محبت مکمل نہیں۔" صرحا نے یوٹیوبر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے والدین کو جھنجھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو اب آنکھیں کھولنی ہوں گی۔ "سوشل میڈیا کی دنیا اتنی خطرناک ہو چکی ہے کہ کم عمر بچے یہ سمجھ ہی نہیں پاتے کہ اسکرین کے پیچھے کون ان سے سچ بول رہا ہے اور کون محض دکھاوا کر رہا ہے۔" ان کے مطابق، اس کا واحد حل بچوں کے ساتھ اعتماد پر مبنی رشتہ ہے تاکہ وہ ہر بات والدین کے ساتھ شیئر کریں اور کسی غلط سمت میں جانے سے پہلے والدین کو خبر ہو۔ اداکارہ نے ولاگرز کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مواد میں سنجیدگی اور ذمہ داری دکھانی چاہیے۔ "جو دکھا رہے ہیں، وہ کم از کم حقیقت کے قریب ہو۔ کیونکہ لاکھوں لوگ انہیں دیکھتے ہیں اور سیکھتے بھی ہیں۔ ایسے خواب نہ دکھائیں جو عام انسان کے بس سے باہر ہوں۔" صرحا اصغر کی اس گفتگو نے اس مصنوعی ڈیجیٹل کلچر پر سوالات اٹھا دیے ہیں جس میں سب کچھ پرفیکٹ، مہنگا اور لائکس کے لیے بنایا گیا دکھائی دیتا ہے، مگر پیچھے ایک پوری نسل عدم تحفظ، خود ترسی اور الجھن کا شکار ہو رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی