انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، روس کے ساتھ تجارت کرنے پر جُرمانہ بھی دینا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انڈیا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا، اور یہ بھی کہا کہ نئی دہلی کی جانب سے روسی ہتھیاروں اور توانائی کی خریداری پر ’جرمانہ‘ بھی دینا ہوگا۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ ٹیرف کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ ’انڈیا ہمارا دوست ہے، ہم نے ان کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے کیونکہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، اور ان کے پاس کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ سخت غیرمالیاتی تجارتی رکاوٹیں ہیں‘انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا نے ’ہمیشہ اپنے فوجی سازوسامان کی بڑی تعداد روس سے خریدی ہے، اور چین کے ساتھ ساتھ روس سے توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے، ایسے وقت میں جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں ہونے والی ہلاکتوں کو روکے۔‘ٹرمپ نے کہا کہ ’اس لیے انڈیا کو 25 ٹیرف اور جرمانہ بھی دینا ہوگا۔‘یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی روکنے اور امن معاہدے پر بات چیت کے لیے ماسکو پر امریکی دباؤ کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔منگل کو ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اگلے ہفتے کے آخر تک 10 دن دے رہے ہیں، وہ یوکرین جنگ ختم کریں یا غیر متعینہ سزا کا سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم ٹیرف لگانے جا رہے ہیں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اثر روس پر پڑے گا یا نہیں کیونکہ ظاہر ہے کہ وہ جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔‘دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک انڈیا واشنگٹن کو وسیع تجارتی مذاکرات میں شامل کرنے والی پہلی چند بڑی معیشتوں میں سے ایک تھا۔ لیکن چھ ماہ بعد ٹرمپ کے مطالبات اور اپنے زرعی اور ڈیری سیکٹر کو مکمل طور پر امریکہ کے لیے کھولنے میں ہچکچاہٹ نے کے باعث انڈیا معاہدہ نہیں کر سکا۔منگل کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ انڈیا کو 20-25 فیصد کی شرح کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ اعلان کردہ ٹیرف امریکہ میں انڈیا پر موجودہ 10 فیصد بیس لائن ٹیرف سے بہت زیادہ ہے۔امریکہ کے یورپی یونین، چین، کینیڈا اور دیگر بڑے شراکت داروں کے ساتھ پیچیدہ مذاکرات جاری ہیں۔ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ تجارتی معاہدوں تک نہ پہنچیں تو اس جمعے سے درجنوں دیگر ممالک پر سخت ٹیرف لگائیں گے۔ ان میں برازیل بھی شامل ہے، جسے ٹرمپ نے 50 فیصد درآمدی ٹیرف کی دھمکی دی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

1961 کے بعد شمالی یورپ کے نورڈک ممالک کو ’غیرمعمولی‘ گرمی کی لہر کا سامنا کیوں؟

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رہے گی، انڈین حکام

روس کے ’اشتعال انگیز بیانات،‘ ٹرمپ کی جوہری آبدوزوں کو ’پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی