بے ذائقہ کھانا بھی شوق سے کھا لیتے ہیں کیونکہ۔۔ ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا دلچسپ فارمولا بتا دیا


"آپ نے ضرور نوٹ کیا ہوگا کہ کئی خواتین کو اپنے شوہروں کو کنٹرول کرنا خوب آتا ہے۔ لوگ عام طور پر اس بات کو منفی انداز میں لیتے ہیں کہ 'شوہر اُس کے قابو میں ہے'، لیکن ایسا تب ہی ہوتا ہے جب عورت اپنے شوہر کی سائیکی کو سمجھ لیتی ہے۔ ایک قریبی دوست ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر کی ذہنیت کو بخوبی پڑھا ہوا ہے۔ اب وہ شوہر ان کا بنایا بالکل بے ذائقہ کھانا بھی خوشی سے کھاتا ہے، جو ہم سب کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا تھا۔ شوہر کو قابو میں لانے کے لیے اُس کے مزاج اور سوچ کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔" پاکستان کی مقبول مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ کچھ مختلف تھی۔ نجی چینل کے پروگرام، گڈ مارننگ پاکستان میں ایک حالیہ شو کے دوران ندا نے شادی شدہ زندگی میں ذہانت سے نبھانے کے چند دلچسپ اور چونکا دینے والے نکات شیئر کیے۔ پروگرام میں ونیزا احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہرِ نفسیات بطور مہمان شریک ہوئے۔ موضوع تھا "پُرامن شادی شدہ زندگی کے راز"، اور گفتگو کے دوران ندا یاسر نے نہ صرف خواتین کے ہنر مندی سے شوہروں کو سمجھنے کا ذکر کیا بلکہ ایک قریبی خاتون کی مثال بھی پیش کی، جو اپنے شوہر کی نفسیات سمجھ کر پورے تعلق کو اپنی مرضی کے مطابق چلا رہی ہیں۔ ندا کے مطابق، شوہر کی پسند ناپسند، مزاج، عادتیں اور سوچ کو سمجھ لینا ہی اصل طاقت ہے۔ اور یہی وہ کنجی ہے جس سے خواتین باآسانی اپنے ازدواجی رشتے کو خود اعتمادی سے نبھاتی ہیں۔ یہاں تک کہ بے ذائقہ کھانا بھی شوہر کو لذیذ لگنے لگتا ہے۔ شو میں ندا بغیر میک اپ کے نظر آئیں، جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے، تاہم سوشل میڈیا پر اصل توجہ ان کے "شوہر کو قابو میں رکھنے کی ٹِپ" پر مرکوز رہی، جس پر ناظرین نے خوب تبصرے کیے۔ ندا کا یہ بیان ایک سنجیدہ مگر دلچسپ حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ تعلقات کو سمجھنے اور نبھانے کے لیے ظاہری چیزوں سے زیادہ دماغی ہم آہنگی اور مشاہدہ ضروری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی