خاندانی قبرستان میں بھی جگہ نہ ملی۔۔ غیرت کے نام پر قتل کیے جانیوالے میاں بیوی اور بچے کی تدفین کہاں کی گئی؟


کراچی میں چند روز قبل کلہاڑیوں کے حملے میں بے رحمی سے قتل کیے جانے والے عبدالمجید، اُن کی اہلیہ سکینہ اور پانچ سالہ بیٹے عبدالنبِی کی تدفین کا عمل اُس وقت ایک اور کربناک موڑ پر پہنچ گیا جب بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے میں دفن کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کے بعد مقتولین کی میتیں لسبیلہ منتقل کی گئیں تھیں، مگر وہاں کے رشتہ داروں نے تدفین کی اجازت نہیں دی۔ جس پر مجبوراً تینوں لاشوں کو دوبارہ کراچی واپس لایا گیا، جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ جنازے میں اہلِ محلہ اور مقتول کا بھائی نوروز بھی شریک ہوا، جو لاشوں کے ساتھ کراچی پہنچا تھا۔ یہ المناک واقعہ گھگھر پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں عبدالمجید، اس کی بیوی اور ننھے بیٹے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر کلہاڑیوں سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعے نے شہر میں خوف، دکھ اور غصے کی لہر دوڑا دی۔ نوروز نے بتایا کہ عبدالمجید اور سکینہ نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ شروع میں دونوں خاندانوں میں اختلافات تھے، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان میں صلح ہو گئی تھی۔ پھر بھی کسی نے اس "جرم" کو معاف نہ کیا، اور کئی سال بعد اس خاندان کو بے دردی سے ختم کر دیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان کا یوکرینی صدر کے الزامات پر سخت ردعمل: الزامات بے بنیاد اور ناقابلِ قبول قرار

وزیراعظم، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی اقدامات کی شدید مذمت

یومِ استحصال کشمیر: پاک فوج کا کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

کراچی سے ڈھاکہ جانے والا طیارہ، برطانوی جاسوس اور خطرناک ہتھیار: جب انڈیا میں آسمان سے اسلحے کی بارش ہوئی

عمران خان کی قید کے دو سال اور پارٹی قیادت سے ’مایوس لیکن پرامید‘ کارکن: ’ریاست آج بھی عمران خان کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے‘

آغا حسن عابدی: بی سی سی آئی کی بنیاد رکھنے والے پاکستانی بینکار جن پر ایٹمی پروگرام اور فلسطینی حریت پسندوں کی معاونت کا الزام لگایا گیا

پاکستان اور ایران میں اربوں ڈالر کے معاہدے اور یادداشتیں: امریکی پابندیوں کی موجودگی میں یہ سرمایہ کاری کیسے ممکن بنائی جائے گی؟

روسی تیل کی خریداری پر ٹرمپ نے انڈیا پرعائد ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی

بابو سر ٹاپ پر جاری ریسکیو اور تلاش کا آپریشن ختم، آٹھ لاپتہ سیاحوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بابو سر ٹاپ پر جاری ریسیکو اور تلاش کا آپریشن ختم، آٹھ لاپتہ سیاحوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

باؤنڈری پر ایک غلط قدم سے پانچ وکٹوں تک: محمد سراج کے ’شیردل‘ سپیلز اور انڈیا کی اوول میں تاریخی فتح کی کہانی

’رشتے داروں کا ڈر نہ ہی رُخصتی کے آنسو‘: دلہا، دلہن کے بغیر ہونے والی ’فیک شادیاں‘ جو نوجوانوں میں مقبول ہو رہی ہیں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی