ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی


ملک بھر میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 7 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شب اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، مظفرآباد، میرپور، وادی نیلم، اسکردو، گلگت، دیامر سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب کے 20 سے زائد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی لہر برقرار رہے گی۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

بلوچستان میں بیت المال نے 3 سال میں کیا کچھ کیا؟

کوہستان میں لاپتہ شخص کی لاش 28 سال بعد ایک گلیشیئر سے برآمد ہونے کا معمہ: ’جسم صحیح سلامت تھا، کپڑے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے‘

بلوچستان میں پائلٹ انجن پر فائرنگ، ٹرینوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عالمی سفارت کاری میں کلیدی کردار، دی اکانومسٹ

خیبر پختونخوا : ماحولیاتی تحفظ ایجنسی لیبارٹری کے 62 فیصد آلات غیر فعال

کہیں روٹی دیر سے ملنے کا غصہ تو کہیں پسند کی شادی۔۔ سگے بھائیوں کے ہاتھوں بہنوں کے قتل کے واقعات نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی