روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر


روس کے مشرق بعید علاقے کامچاتکا میں واقع ایک پرانا، مگر خاموش آتش فشاں اچانک متحرک ہو گیا۔ ”کراشیننیکوف“ نامی یہ آتش فشاں تقریباً چھ صدیوں سے غیر فعال تھا، مگر حالیہ زلزلے کے چند دن بعد اچانک پھٹ پڑا، جس سے ہزاروں میٹر بلند راکھ کا بادل فضاء میں پھیل گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ دھماکہ بدھ کو آنے والے شدید زلزلے سے منسلک ہو سکتا ہے، جس نے بحرالکاہل کے کئی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کرا دی تھی۔ روسی ادارے انسٹیٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیزمولوجی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کراشیننیکوف کا آخری ریکارڈ شدہ لاوے کا اخراج 15ویں صدی کے وسط میں ہوا تھا یعنی اب سے تقریباً 600 برس پہلے۔ کامچاتکا کی مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق، آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ مشرقی سمت، یعنی بحرالکاہل کی طرف بڑھ رہی ہے، جہاں انسانی آبادی موجود نہیں۔ اس دھماکے کے بعد علاقے میں فضائی پروازوں کے لیے اورنج ایوی ایشن الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو فضا میں راکھ کے خطرے کی علامت ہے۔ کامچاتکا کے ایک اور معروف اور متحرک آتش فشاں ”کلیوچیفسکوی“ نے بھی اسی ہفتے زلزلے کے بعد سرگرمی دکھائی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خطے کے آتش فشانی نظام پر زیرِ زمین دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ WATCH: Incredible footage of the FIRST RECORDED ERUPTION of Krasheninnikov volcano in Kamchatka, Russia.It wouldn't be a surprise to me if it was triggered by the megathrust M8.8 earthquake a few days ago.Krasheninnikov volcano began its FIRST RECORDED eruption at 16:50 UTC… pic.twitter.com/FpUKRo9dLG— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) August 3, 2025 ماحولیاتی ماہرین اور بین الاقوامی ادارے اس اچانک بیداری کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف مقامی ماہرین کو متحرک کر دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہ ایک وقتی سرگرمی ہے، یا خطے میں کسی بڑی زلزلہ خیز یا آتش فشانی لہر کا پیش خیمہ۔ 1856 میٹر بلند یہ پہاڑ اب محض ایک تاریخی مقام نہیں رہا بلکہ ایک متحرک خطرہ ہے، جو آنے والے دنوں میں کامچاتکا اور اس سے جڑے بحری خطے کے لیے مزید چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

بلوچستان میں بیت المال نے 3 سال میں کیا کچھ کیا؟

کوہستان میں لاپتہ شخص کی لاش 28 سال بعد ایک گلیشیئر سے برآمد ہونے کا معمہ: ’جسم صحیح سلامت تھا، کپڑے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے‘

بلوچستان میں پائلٹ انجن پر فائرنگ، ٹرینوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عالمی سفارت کاری میں کلیدی کردار، دی اکانومسٹ

خیبر پختونخوا : ماحولیاتی تحفظ ایجنسی لیبارٹری کے 62 فیصد آلات غیر فعال

کہیں روٹی دیر سے ملنے کا غصہ تو کہیں پسند کی شادی۔۔ سگے بھائیوں کے ہاتھوں بہنوں کے قتل کے واقعات نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی