نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘


Getty Imagesنیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس کے سوٹ کیس سے ایک دو سالہ زندہ بچی برآمد ہوئی۔یہ واقعہ اتوار کو شمالی نیوزی لینڈ میں پیش آیا جب وانگاری سے آک لینڈ جانے والی بس چھوٹے سے قصبے کائیواکا کے ایک بس سٹاپ پر رکی۔پولیس نے بتایا کہ بس کے ڈرائیور کو خاتون پر اس وقت شک ہوا جب اس نے دورانِ سفر وقفے کے دوران بس کے نچلے حصے میں موجود اس مقام تک رسائی مانگی تھی جہاں سامان رکھا گیا تھا۔نیوزی لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا، ’ڈرائیور نے جب خاتون کا بیگ ہلتے ہوئے دیکھا تو وہ فکرمند ہو گیا۔ اس نے جب سوٹ کیس کھولا تو اس میں دو سالہ بچی موجود تھی۔‘حکام کے مطابق بچی نے صرف ایک ڈائپر پہنا ہوا تھا اور وہ تقریباً ایک گھنٹے سے اس بیگ میں بند تھی۔اس دریافت کے بعد 27 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر بچے سے بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔لاہور سے اغوا کے بعد 50 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے تین سالہ بچے کو پولیس نے کیسے تلاش کیا؟چیتے کا بچہ انڈیا کیسے پہنچ گیا؟لندن پولیس کو ’اپنے ہی بچے اغوا‘ کرنے والے شخص کی تلاشگجرات: ساڑھے تین ماہ کا بچہ جو اب تک دو مرتبہ اغوا ہو چکا ہےتاحال واضح نہیں کہ مذکورہ بچی اور اسے سوٹ کیس میں بند کر کے لے جانے والی خاتون کا باہمی تعلق کیا ہے۔ملزمہ کو پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق’بچی کا جسم بہت گرم تھا لیکن جسمانی طور پر اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا، ’ہم بس ڈرائیور کی تعریف کرنا چاہیں گے، جس نے دیکھا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے اور اس نے فوری کارروائی کی ورنہ اس سے کہیں زیادہ برا نتیجہ نکل سکتا تھا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

انڈین فوج کے افسر کی سرینگر ایئرپورٹ پر ’مار پیٹ‘: ’کھلی چھوٹ دیں گے تو فوجی یہی برتاؤ کشمیر سے باہر بھی کریں گے‘

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

ریلوے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اراضی پر قبضہ ودیگر مسائل سے آگاہ کردیا

خیبر پختونخوا : سی اینڈ ڈبلیو کے 144 ارب کے 3274 منصوبوں کی دستاویز نامکمل

وفاقی وزارت خزانہ کا اہم اقدام، صوبوں سے تعلیم و صحت کا بجٹ طلب

بلوچستان میں بیت المال نے 3 سال میں کیا کچھ کیا؟

کوہستان میں لاپتہ شخص کی لاش 28 سال بعد ایک گلیشیئر سے برآمد ہونے کا معمہ: ’جسم صحیح سلامت تھا، کپڑے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی