انڈین فوج کے افسر کی سرینگر ایئرپورٹ پر ’مار پیٹ‘: ’کھلی چھوٹ دیں گے تو فوجی یہی برتاؤ کشمیر سے باہر بھی کریں گے‘


انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں سرینگر ایئرپورٹ پر ملازمین سے مارپیٹ کرنے کے الزام میں ایک لیفٹنٹ کرنل کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم فوجی افسر نے پیر کو سپائس جیٹ نامی ایئرویز کے خلاف جوابی ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں اُن کا الزام ہے کہ ان کی بےعزتی کی گئی جس کی وجہ سے اُن کی پرواز چھوٹ گئی۔26 جولائی کو رونما ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو اتوار کو وائرل ہوئی تو پولیس نے گلمرگ میں واقع فوج کے ’ہائی ایلٹیچیوڈ وارفیئر سکول‘ میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس معاملے پر سوشل میڈیا پر گرما گرم مباحثہ جاری ہے۔ جہاں لوگ فوجی افسر کی معطلی کی بات کر رہے ہیں، وہیں بعض سپائس جیٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ايئرپورٹ پر کیا ہوا؟سپائس جیٹ کمپنی نے اس واقعے سے متعلق ایک طویل بیان میں کہا ہے کہ ’فوجی افسر کے سُوٹ کیس کا وزن 16 کلو تھا جو قاعدے کے مطابق مقررہ حد سے نو کلو زیادہ تھا۔ اضافی وزن کے لیے رقم مانگنے پر افسر نے چیخنا چلانا شروع کر دیا اور بورڈنگ کی لوازمات پورے کیے بغیر سکیورٹی قاعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طیارے کے ایرو برِج کی طرف جانے لگے۔‘بیان کے مطابق اُسے سکیورٹی اہلکاروں نے واپس ہال میں پہنچایا تو وہ سپائس جیٹ کے ملازمین پر بھڑک اُٹھا۔ کمپنی کا الزام ہے کہ افسر نے قطار کے سٹینڈ اور ایک سائن بورڈ سے کئی ملازمین کو شدید مارا پیٹا جس کے نتیجے میں ایک ملازم بے ہوش ہوکر فرش پر گر پڑا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں فوجی افسر کو ملازمین کو لاتیں اور گھونسے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کئی ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق: ’ایک ملازم کے چہرے پر افسر نے لات ماری، اس کی ناک اور منھ سے خون بہتا رہا۔ اُس کے جبڑے میں فریکچر ہے جبکہ ایک کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے۔‘’فوج تحقیقات میں تعاون کرے گی‘سپائس جیٹ نے انڈیا کی سِول ایوی ایشن وزارت کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرتے ہوئے ایک درخواست دی ہے جس میں افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انڈین قانون کے مطابق فوجی افسر کو نو فلائی لِسٹ پر رکھنے کے لیے بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔کشمیر میں تعینات انڈین فوج کی 15ویں کور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’اطلاع ہے کہ ایک فوجی افسر نے ایئرپورٹ پر تشدد کیا ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ انڈین آرمی نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھنے کی پابند ہے۔ معاملے کی تحقیقات میں فوج انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی۔‘اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھِڑ گئی ہے۔ اکثر صارفین کا دعویٰ ہے کہ فوجی افسر کی اشتعال انگیزی کشمیر میں فوج کو ’آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ‘ کے تحت حاصل لامحدود اختیارات کا نتیجہ ہیں۔انڈین پرواز پر مسافر کو تھپڑ مارنے کا واقعہ: ’متاثرہ شخص ٹرین کے ذریعے اپنے گھر آسام پہنچے‘’میں نے کہا میری بہن بھی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارے گی‘: مانسہرہ میں ’تھپڑ کے بدلے تھپڑ‘ پر انکوائریانڈیا میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے ہاتھوں فوجی افسر کی پٹائی، منصفانہ تفتیش کا مطالبہ’آپریشن مہادیو‘: انڈین سکیورٹی فورسز پہلگام کے مبینہ پاکستانی حملہ آوروں تک کیسے پہنچیں؟کئی صارفین نے لکھا ہے کہ ’فوج کو کھلی چھوٹ دیں گے تو فوجی یہی برتاوٴ کشمیر سے باہر بھی کریں گے۔‘سُنیل برنارڈ نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا: ’سرینگر ايئرپورٹ پر ملازمین پر فوجی افسر کا تشدد قابل مذمت ہے۔ افسر کا کورٹ مارشل کر کے اسے نوکری سے نکال باہر کرنا چاہیے۔‘ایک سابق وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا: ’کشمیرمیں 35 سال سے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ نافذ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فوج کی کہیں کوئی جواب دہی نہیں ہے۔ ’آپ فوج کو کھلی چھُوٹ دیں گے تو لامحدود اختیارات کے ساتھ کشمیر میں کئی سال گزارنے کے بعد جب یہی فوجی انڈیا کے کسی اور شہر میں تعینات ہو گا، تو ظاہر ہے وہ یہی برتاوٴ وہاں بھی کرے گا۔‘انھوں نے مزید کہا: ’اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، لیکن اصل مسئلہ فوج کو جوابدہ بنانا ہے۔ یہ صرف کشمیر نہیں پورے انڈیا کا مسئلہ بن سکتا ہے۔‘Getty Imagesسپائس جیٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوجی افسر کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے’کشمیر کے باہر سے آنے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے‘سابق فوجی افسر میجر جنرل راجو چوہان نے ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افسر کو طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا۔تاہم وہ مزید لکھتے ہیں: ’میں کشمیر میں ٹرانزِٹ سب ایریا کمانڈر رہا ہوں۔ میرے ذمے فوجیوں کو کیمپ سے ايئرپورٹ تک نقل و حمل کا انتظام تھا۔ ایئرپورٹ پر ملازمین کا ایسا برتاوٴ معمول کی بات تھی۔ میں ایئرلائنز کی بات نہیں کروں گا، لیکن وہاں تعینات مقامی کشمیری عملہ سمجھتا ہے کہ وہ مسافروں کے سامنے جوابدہ نہیں ہے۔ کشمیر سے باہر سے آنے والوں کے ساتھ کشمیریوں کا رویہ مختلف ہوتا ہے۔‘ایک سابق افسر نے بائیکاٹ سپائس جیت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا: ’میں انڈیا کے شہریوں اور فوجیوں (ماضی اور حال) اور ان کے زیر کفالت افراد سے سپائس جیٹ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ان کا عملہ سپاہیوں کی توہین کرتا ہے، بدتمیزی کرتا ہے اور ان پر تشدد کرتا ہے اور اس کے بعد جھوٹی شکایتیں درج کرواتا ہے۔ سری نگر کا حالیہ واقعہ صرف ایک مثال ہے۔‘کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان پر سپریم کورٹ بھی برہم: ’ملک سنگین صورتحال سے گزر رہا ہو تو ہر لفظ ذمہ داری سے بولنا چاہیے‘انڈیا میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے ہاتھوں فوجی افسر کی پٹائی، منصفانہ تفتیش کا مطالبہٹائلٹ پیپر کا ’بم‘: انڈین ایئرلائنز کا طیارہ جسے پاکستان نے چھڑوایا اور مسافروں نے اغوا کاروں سے آٹوگراف لیےنیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘25 سالہ انڈین پائلٹ کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں بوائے فرینڈ گرفتار: ’وہ توہین آمیز سلوک کرتا اور گوشت کھانے سے بھی روکتا تھا‘بورڈنگ پاس کا معمہ: ’مجھے پرواز سے اترنے کے بعد بتایا گیا کہ میں اس طیارے میں سوار ہی نہیں ہوئی تھی‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’رشتے داروں کا ڈر نہ ہی رُخصتی کے آنسو‘: دلہا، دلہن کے بغیر ہونے والی ’فیک شادیاں‘ جو نوجوانوں میں مقبول ہو رہی ہیں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

انڈین فوج کے افسر کی سرینگر ایئرپورٹ پر ’مار پیٹ‘: ’کھلی چھوٹ دیں گے تو فوجی یہی برتاؤ کشمیر سے باہر بھی کریں گے‘

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

قائد اعظم فلیگ ہاؤس جو دیکھنے والوں کو ایک صدی پیچھے لےجاتا ہے

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

ریلوے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اراضی پر قبضہ ودیگر مسائل سے آگاہ کردیا

خیبر پختونخوا : سی اینڈ ڈبلیو کے 144 ارب کے 3274 منصوبوں کی دستاویز نامکمل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی