خیبر پختونخوا : سی اینڈ ڈبلیو کے 144 ارب کے 3274 منصوبوں کی دستاویز نامکمل


خیبر پختونخوا کے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے 144 ارب سے زائد لاگت کے 3 ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں کے اجراء سے متعلق دستاویز نامکمل نکلیں۔ آن لائن ٹھیکوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے محکمہ کے پاس موجود ریکارڈ نامکمل ہے جس کے باعث ان ٹھیکوں کے اجراء میں سنگین بے قاعدگیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران خیبر پختونخوا کے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے اخراجات کے حوالے سے آڈٹ جائزہ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمہ کے تین ہزار 274 ترقیاتی منصوبوں کی الاٹمنٹ کی دستاویز مکمل نہیں ہیں، ان منصوبوں کی تخمینہ لاگت 144 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ نے ای بڈنگ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ ٹھیکے غیر قانونی طریقے سے دیئے گئے ہیں، محکمہ تعمیرات و مواصلات نے ای بڈنگ سے متعلق اہم ڈیٹا جیسے اشتہار کی تاریخ، بڈنگ کے آغاز اور بند ہونے سمیت بڈنگ کھلنے کی تاریخیں فراہم نہیں کی ہے، مزید یہ کہ سنگل اسٹیج سنگل اینولپ ٹینڈرنگ کے عمل میں سی ڈی آرز اپ لوڈ نہیں کیے گئے اور کئی کیسز میں ای ورک آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ زیادہ تر منصوبوں میں بل آف کوانٹیٹیز ٹینڈرز کی آخری تاریخ سے 15 دن سے کم عرصہ پہلے اپ لوڈ کیے گئے جو پریکیورٹمنٹ اتھارٹی کے قواعد 2014 کے مطابق کم از کم 15 دن ہونا ضروری ہے۔ آڈٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 دسمبر 2024 اور 31 دسمبر 2024 کو بھیجے گئے خطوط اور یاد دہانیوں کے باوجود محکمانہ آڈٹ میٹنگ نہیں بلائی گئی۔ آڈٹ نے اس معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف تحقیقات کرنے اور انہیں سزائیں دینے کی سفارش کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’رشتے داروں کا ڈر نہ ہی رُخصتی کے آنسو‘: دلہا، دلہن کے بغیر ہونے والی ’فیک شادیاں‘ جو نوجوانوں میں مقبول ہو رہی ہیں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

انڈین فوج کے افسر کی سرینگر ایئرپورٹ پر ’مار پیٹ‘: ’کھلی چھوٹ دیں گے تو فوجی یہی برتاؤ کشمیر سے باہر بھی کریں گے‘

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

ریلوے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اراضی پر قبضہ ودیگر مسائل سے آگاہ کردیا

خیبر پختونخوا : سی اینڈ ڈبلیو کے 144 ارب کے 3274 منصوبوں کی دستاویز نامکمل

وفاقی وزارت خزانہ کا اہم اقدام، صوبوں سے تعلیم و صحت کا بجٹ طلب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی