
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سندھ میں سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہپ مکیش چاولہ نے ملاقات کرکے پارٹی کے اراکین اسمبلی کی حاضری اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔
مکیش کمار چاؤلہ بریفنگ میں بتایا کہ سندھ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے 7 ارب روپے کی ریکارڈ مالیت کی منشیات ضبط کی، انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی سکیورٹی فیچر کے ساتھ نمبر پلیٹ اپ ڈیٹ کرنے کی مہم تیز کردی گئی ہے، سکیورٹی فیچر والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے بعد صوبے میں سکیورٹی کی صورت حال مزید بہتر ہوگی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کو ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی دی گئی ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر ایکسائز نے سندھ میں سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی۔