بلوچستان میں بیت المال نے 3 سال میں کیا کچھ کیا؟


وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان بیت المال کے دفاتر اور اداروں کو مزید فعال بنا کر عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ کوئٹہ میں بیت المال کے علاقائی دفتر کے دورے کے موقع پر دی گئی بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ ادارے کے تعلیم، صحت اور فلاحی نیٹ ورک میں توسیع کر کے صوبے کے احساس محرومی کو کم کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی اور مصیبت میں مبتلا لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا اور یتیموں و بیواؤں کی کفالت کر کے ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال بلوچستان کے ڈائریکٹر محمد داؤد نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین برس کے دوران 2,505 مریضوں کو علاج معالجے کے لیے 28 کروڑ 67 لاکھ 58 ہزار 601 روپے فراہم کیے گئے۔ 1,089 مستحق طلبا کو 3 کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے۔ 23 ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز کے ذریعے 50 ہزار خواتین کو فنی مہارت سکھائی گئی۔ 14 چائلڈ لیبر اسکولوں میں 4,022 بچوں کو تعلیم دی گئی۔ تربت، کوئٹہ، خاران اور ژوب کے سویٹ ہومز میں 400 یتیم بچوں کو تعلیم، خوراک اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ ان کا کوئٹہ کا دورہ پاکستان بیت المال کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور معاشرے کے بے سہارا افراد کے لیے مزید اقدامات کی منصوبہ بندی کے تحت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کو علم و ہنر سے آراستہ کر کے انھیں معاشرے کا مفید اور خود کفیل شہری بنایا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ حکومتی ادارے صرف مالی امداد تک محدود نہ ہوں بلکہ نوجوانوں اور خواتین کو ہنر سکھا کر انہیں معاشی خود انحصاری کی طرف گامزن کیا جائے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

انڈین فوج کے افسر کی سرینگر ایئرپورٹ پر ’مار پیٹ‘: ’کھلی چھوٹ دیں گے تو فوجی یہی برتاؤ کشمیر سے باہر بھی کریں گے‘

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ آج فی تولہ سونا کیا بھاؤ مل رہا ہے؟

سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

ریلوے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اراضی پر قبضہ ودیگر مسائل سے آگاہ کردیا

خیبر پختونخوا : سی اینڈ ڈبلیو کے 144 ارب کے 3274 منصوبوں کی دستاویز نامکمل

وفاقی وزارت خزانہ کا اہم اقدام، صوبوں سے تعلیم و صحت کا بجٹ طلب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی