فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عالمی سفارت کاری میں کلیدی کردار، دی اکانومسٹ


برطانیہ کے جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین شمارے میں کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دینے کا باعث بن رہے ہیں اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان عالمی منظرنامے پر ایک فعال اور باوقار کردار ادا کر رہا ہے۔ مضمون کے مطابق 18 جون کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات خطے میں ایک بڑی سفارتی تبدیلی کا نقطۂ آغاز تھی۔ اس ملاقات کے بعد امریکہ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا اور اسے مردہ معیشت قرار دیا جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد ٹیرف کے ساتھ تجارتی معاہدے کا عندیہ دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان انسدادِ دہشتگردی، دفاعی تعاون اور تجارتی روابط کی بحالی پر کام جاری ہے۔ امریکہ پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ وژن آلات اور دیگر دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ امریکی حکام نے داعش کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو سراہا ہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کشمیر پر واضح اور مؤثر موقف اپنایا ہے جو بھارت کے لیے ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات اور بھارت کی تخریبی سرگرمیوں پر امریکی پالیسی سازوں کے تحفظات نئی عالمی صف بندی کو جنم دے سکتے ہیں۔ مضمون میں لکھا گیا کہ فیلڈ مارشل نے چین، سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے جبکہ مغربی سرمایہ کاروں اور عالمی سفارت کاروں کے ساتھ براہِ راست روابط قائم کیے ہیں۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے بروقت اور ٹھوس ردعمل دیا جس سے ان کی مقبولیت اور قیادت کو اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر تقویت ملی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

ریلوے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اراضی پر قبضہ ودیگر مسائل سے آگاہ کردیا

خیبر پختونخوا : سی اینڈ ڈبلیو کے 144 ارب کے 3274 منصوبوں کی دستاویز نامکمل

وفاقی وزارت خزانہ کا اہم اقدام، صوبوں سے تعلیم و صحت کا بجٹ طلب

بلوچستان میں بیت المال نے 3 سال میں کیا کچھ کیا؟

کوہستان میں لاپتہ شخص کی لاش 28 سال بعد ایک گلیشیئر سے برآمد ہونے کا معمہ: ’جسم صحیح سلامت تھا، کپڑے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے‘

بلوچستان میں پائلٹ انجن پر فائرنگ، ٹرینوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی