یومِ استحصال کشمیر: پاک فوج کا کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار


بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے غیر قانونی اقدام کو آج چھ سال مکمل ہو گئے ہیں، جس کے خلاف پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ استحصال منا رہے ہیں۔ یومِ استحصال کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول اور ایئرچیفس نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کشمیری عوام کی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر مسلسل غیر قانونی قبضہ، کرفیو، محاصرہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز بیانات اور جنگجویانہ رویہ خطے کے امن و استحکام کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تب تک ممکن نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں اور کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہراتی ہیں۔ ملک بھر میں آج کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، سیمینارز، اور خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا : اسپتال اور زرعی تحقیقاتی ادارے کے تعمیراتی کام میں بے قاعدگیاں ثابت

بڑی عمر میں ماں بن رہی تھی اس لئے۔۔ ہر جگہ جا کر صرف بیٹی کی دعا کیوں مانگی؟ عذرا محی الدین نے نجی زندگی سے متعلق سچ بول دیا

کراچی: 4 گوٹھوں کی ریگولرائزیشن کا تنازع، کچی آبادی اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو آمنے سامنے

59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 430 فٹ بلندی سے کود گئے۔۔ ویڈیو کے چرچے

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

یوکرینی صدر کے الزامات بے بنیاد اور ناقابلِ قبول قرار، پاکستان کا سخت ردعمل

وزیراعظم، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی اقدامات کی شدید مذمت

یومِ استحصال کشمیر: پاک فوج کا کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت: وہ سرکاری گواہ جن کے بیانات نو مئی مقدمات میں سزاؤں کی وجہ بنے

یوکرین کی جنگ میں پاکستانی جنگجوؤں کی شرکت کا الزام بے بنیاد ہے: دفتر خارجہ

امریکی صدر کی دھمکی، انڈیا کا ’تلخ‘ جواب اور مودی کی مشکل: ’ٹرمپ مسلسل توہین کر رہے ہیں، وزیراعظم زیادہ دیر خاموش نہیں رہیں گے‘

کراچی سے ڈھاکہ جانے والا طیارہ، برطانوی جاسوس اور خطرناک ہتھیار: جب انڈیا میں آسمان سے اسلحے کی بارش ہوئی

عمران خان کی قید کے دو سال اور پارٹی قیادت سے ’مایوس لیکن پرامید‘ کارکن: ’ریاست آج بھی عمران خان کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے‘

آغا حسن عابدی: بی سی سی آئی کی بنیاد رکھنے والے پاکستانی بینکار جن پر ایٹمی پروگرام اور فلسطینی حریت پسندوں کی معاونت کا الزام لگایا گیا

پاکستان اور ایران میں اربوں ڈالر کے معاہدے اور یادداشتیں: امریکی پابندیوں کی موجودگی میں یہ سرمایہ کاری کیسے ممکن بنائی جائے گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی