خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری


خیبر پختونخوا میں جاری اور متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چترال اپر، چترال لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر میں رہنے والے افراد کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق ہوشیار رہنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق وقفے وقفے سے تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی نگرانی بڑھانے، بروقت وارننگ جاری کرنے اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نےہدایات دی ہیں کہ ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے،شہری گاڑیوں کو تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کریں اور سیاحوں کو بھی محتاط رہنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو سروسز اور ہنگامی سامان الرٹ رکھا گیا ہے۔ مزید برآں سڑکوں کی بروقت بحالی کے لیے این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کو بھی پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے عام عوام کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی ہے جس کا مقصد ممکنہ نقصانات سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا : اسپتال اور زرعی تحقیقاتی ادارے کے تعمیراتی کام میں بے قاعدگیاں ثابت

بڑی عمر میں ماں بن رہی تھی اس لئے۔۔ ہر جگہ جا کر صرف بیٹی کی دعا کیوں مانگی؟ عذرا محی الدین نے نجی زندگی سے متعلق سچ بول دیا

کراچی: 4 گوٹھوں کی ریگولرائزیشن کا تنازع، کچی آبادی اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو آمنے سامنے

59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 430 فٹ بلندی سے کود گئے۔۔ ویڈیو کے چرچے

ملک ریاض سے منسلک اثاثوں کی نیلامی سات اگست کو: نیب پراپرٹی ٹائیکون کی جائیدادیں کیوں نیلام کر رہا ہے؟

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

یوکرینی صدر کے الزامات بے بنیاد اور ناقابلِ قبول قرار، پاکستان کا سخت ردعمل

وزیراعظم، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی اقدامات کی شدید مذمت

گالف کورس، سنیما گھر اور کمرشل پلازے: نیب ملک ریاض کی جائیدادیں کیوں نیلام کر رہا ہے؟

یومِ استحصال کشمیر: پاک فوج کا کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

کارکنوں کے بھیس میں پولیس اہلکاروں کی ’خفیہ‘ میٹنگز میں شرکت: وہ سرکاری گواہ جن کے بیانات نو مئی مقدمات میں سزاؤں کی وجہ بنے

یوکرین کی جنگ میں پاکستانی جنگجوؤں کی شرکت کا الزام بے بنیاد ہے: دفتر خارجہ

امریکی صدر کی دھمکی، انڈیا کا ’تلخ‘ جواب اور مودی کی مشکل: ’ٹرمپ مسلسل توہین کر رہے ہیں، وزیراعظم زیادہ دیر خاموش نہیں رہیں گے‘

کراچی سے ڈھاکہ جانے والا طیارہ، برطانوی جاسوس اور خطرناک ہتھیار: جب انڈیا میں آسمان سے اسلحے کی بارش ہوئی

ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی۔۔ بیٹے کی بچوں سمیت خودکشی! بہو پر الزام، کرتوت سناتے ہوئے باپ رو پڑا، ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی