شاہد حامد قتل کیس : منہاج قاضی اور محبوب غفران عدم شواہد کی بنیاد پر بری


انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں منہاج قاضی اور محبوب غفران کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر محمد منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی اور قانونی اصول کے تحت ملزموں کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق 1997 میں ڈیفنس کے علاقے میں شاہد حامد کو ان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گن مین خالد خان سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ مقدمے میں ابتدائی طور پر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے صولت مرزا کو گرفتار کیا گیا جسے 1999 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائے موت سنائی اور 2015 میں اسے پھانسی دے دی گئی۔ ملزمان منہاج قاضی اور محبوب غفران کو 2016 میں گرفتار کیا گیا اور ان پر جولائی 2016 میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کردہ شواہد، گواہان اور بیانات میں ملزمان کے خلاف واضح اور قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہیں کیے جا سکے۔ مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، ندیم نصرت، سہیل زیدی اور راشد اختر سمیت دیگر ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر محمد منہاج قاضی اور محبوب غفران کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔ شاہد حامد کے قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں 1997 میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

یومِ استحصال کشمیر: پاک فوج کا کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار

کراچی سے ڈھاکہ جانے والا طیارہ، برطانوی جاسوس اور خطرناک ہتھیار: جب انڈیا میں آسمان سے اسلحے کی بارش ہوئی

عمران خان کی قید کے دو سال اور پارٹی قیادت سے ’مایوس لیکن پرامید‘ کارکن: ’ریاست آج بھی عمران خان کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے‘

آغا حسن عابدی: بی سی سی آئی کی بنیاد رکھنے والے پاکستانی بینکار جن پر ایٹمی پروگرام اور فلسطینی حریت پسندوں کی معاونت کا الزام لگایا گیا

پاکستان اور ایران میں اربوں ڈالر کے معاہدے اور یادداشتیں: امریکی پابندیوں کی موجودگی میں یہ سرمایہ کاری کیسے ممکن بنائی جائے گی؟

روسی تیل کی خریداری پر ٹرمپ نے انڈیا پرعائد ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی

بابو سر ٹاپ پر جاری ریسکیو اور تلاش کا آپریشن ختم، آٹھ لاپتہ سیاحوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بابو سر ٹاپ پر جاری ریسیکو اور تلاش کا آپریشن ختم، آٹھ لاپتہ سیاحوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

باؤنڈری پر ایک غلط قدم سے پانچ وکٹوں تک: محمد سراج کے ’شیردل‘ سپیلز اور انڈیا کی اوول میں تاریخی فتح کی کہانی

’رشتے داروں کا ڈر نہ ہی رُخصتی کے آنسو‘: دلہا، دلہن کے بغیر ہونے والی ’فیک شادیاں‘ جو نوجوانوں میں مقبول ہو رہی ہیں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

انڈین فوج کے افسر کی سرینگر ایئرپورٹ پر ’مار پیٹ‘: ’کھلی چھوٹ دیں گے تو فوجی یہی برتاؤ کشمیر سے باہر بھی کریں گے‘

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی