عالمی جریدوں میں فیلڈ مارشل کی قیادت کا اعتراف، مردِ آہن قرار


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور ملٹری ڈپلومیسی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں فیلڈ مارشل کو "مردِ آہن" قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر ابھر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک اور مشکل فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون سے تعلقات بحال کیے اور انہیں امریکا میں جنوبی ایشیا کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی بااثر ترین شخصیت سمجھا جا رہا ہے۔ واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ فیلڈ مارشل ایک پیشہ ور، خاموش طبع اور نظم و ضبط کے پابند فوجی افسر ہیں جنہیں نہ خودنمائی کی خواہش ہے اور نہ ہی سیاست میں کوئی دلچسپی۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا اور ان کی قائدانہ صلاحیتیں انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری اسٹریٹجک شراکت دار بناتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ بگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات نہایت اہم رہی۔ صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی جس پر پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی۔ عاصم منیر نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے مقابلے کے لیے مؤثر فوجی حکمت عملی تشکیل دی اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی ڈپلومیسی کے نتیجے میں پاک امریکا تعلقات بالخصوص انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مزید مستحکم ہوئے۔ پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں اور اس کا کریڈٹ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو جاتا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ماہر ڈاکٹر ڈینیئل مارکی کے مطابق پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے جن میں عسکری، توانائی اور تجارتی شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ اسی طرح دی اکانومسٹ نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا معمار قرار دیتے ہوئے ان کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کو خطے میں سفارت کاری کا نیا موڑ قرار دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’بائیکاٹ نہ کیا تو ہم بزدل کہلائیں گے‘: آنکھیں کھینچنے کا متنازع اشتہار جس پر گھڑیوں کے برانڈ سواچ کو معافی مانگنا پڑی

’ڈیجیٹل ریپ‘ کیا ہے اور انڈیا میں اسے روکنے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت کیوں پڑی؟

چھوٹا بھائی سودا لے کر آیا تو۔۔ کراچی میں کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کی موت کا افسوسناک واقعہ ! کے لیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

9 مئی مقدمات : عمران خان کی ضمانت منظور

اسرائیل کی غزہ سٹی پر قبضے کے لیے کارروائیاں جاری، دس لاکھ آبادی والے مضافاتی علاقے پر کنٹرول کا دعویٰ

کراچی میں آج کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے دو دن کی پیش گوئی کردی

کراچی والوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ 40 سے زائد گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی عدم بحال

کراچی میں بارش کے پیش نظر تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند

پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے انخلا مہم میں تیزی

افغانستان میں ’لاوارث خواتین‘ کا قلعہ جس کے بارے میں مقامی لوگ بہت کم بات کرتے ہیں

لاہور کی بسمہ آصف آسٹریلوی ریاست کی پارلیمنٹ تک کیسے پہنچیں

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انڈیا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

’ایک وعدہ‘ اور ڈیلیٹ شدہ میسج: اپنی ہی نومولود بیٹی کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار والد پر پولیس کو کیوں شک ہوا؟

سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ جانیں مہنگا ہو کر 1 تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی