
پاکستان نے پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں تاریخ رقم کردی۔ امریکہ میں ہونے والی لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے پیرو کو 1-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
ٹورنامنٹ میں 17 ممالک اور خطوں کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جن میں ارجنٹینا، میکسیکو، پیرو، برازیل، لبنان اور کوسٹاریکا وغیرہ شامل ہیں۔