سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رُکنی سکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان اتوار کی صبح  قومی ٹیم کے چیف عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت کے لیے سلمان علی آغا کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔فخر زمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔سکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی عدم شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دستیاب کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنانے کا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ان کے بقول ’کسی کھلاڑی کی فارم کو تین میچوں کی بنا پر جج کرنا ایک سخت فیصلہ ہے، بابر اعظم نے پہلا میچ اچھا کھیلا، انہیں کچھ چیزیں بہتر کرنے کا کہا گیا ہے۔‘’ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ ٹی 20 میں بابر اعظم اور محمد رضوان کا مستقبل ختم ہو گیا ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو اچھا کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ وہ آگے چل کر بھی ایسی ہی پرفارمنس دیں گے۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے پاس چانس موجود ہے کہ وہ بگ ہیش لیگ میں کارکردگی دکھائیں۔خیال رہے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں پر مشتمل سہ ملکی سیریز شارجہ میں 29 اگست سے شروع ہو کر سات ستمبر تک شارجہ میں ہو گی۔اسی طرح ایشیا کپ نو ستمبر سے شروع ہو گا اور 28 ستمبر تک میچز ہوں گے جو کہ ابوظبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رُکنی سکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کیوں ہاری؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

ایشیا کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان: ’بابر اور رضوان کو ہمیشہ کے لیے ڈراپ نہیں کیا گیا‘

10 سالہ برطانوی لڑکی نے شطرنج میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کی آٹھ سال کی دوستی کے بعد منگنی

پاکستانی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی