سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ


سلمان خان کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ سیٹ پر کام کرنے والی خواتین مناسب لباس زیب تن کریں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اگرچہ بالی وڈ کے ’سلّو بھائی‘ کی فلموں میں اکثر آئٹم نمبرز ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا یہ اصرار ہوتا ہے کہ خواتین چھوٹے کپڑے پہننے سے گریز کریں۔اداکارہ ڈیزی شاہ جنہوں نے فلم ’جے ہو‘ میں ڈبیو کیا تھا، نے ہاٹر فلائے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ کس طرح سلمان خان سیٹ پر خواتین کے لیے ’محفوظ ماحول‘ کو برقرار رکھتے ہیں۔ڈیزی شاہ نے کہا کہ سپر سٹار کو یہ پسند نہیں کہ خواتین کو شو پیس کے طور پر دکھایا جائے۔ ’ان کے خیال میں، لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دکھے گی۔‘ (اگر آپ خواتین کو ڈھانپیں گے تو عورت زیادہ خوبصورت نظر آئے گی)سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’جے ہو‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے ڈیزی شاہ نے بتایا کہ ’ایک لباس تھا جو مجھے پہننا تھا، یہ صبح کا ایک سین ہے جس میں میں (سو کر) اُٹھتی ہوں تو میرا لباس انہیں تھوڑا عجیب لگا۔‘ڈیزی شاہ نے بتایا کہ سلمان خان نے کہا کہ ’اس کو کمبل اوڑھاؤ۔ تو میں کمبل اوڑھ کر وہ اخبار اُٹھاتی ہوں۔ وہ کمبل اوڑھانے والا آئیڈیا ان کا تھا کیونکہ ان کے حساب سے وہ کپڑے زیادہ ہی چھوٹے تھے۔‘یہ پہلا موقع نہیں جب خواتین کے لباس کے حوالے سے سلمان خان کا موقف سامنے آیا ہو۔ اس سے پہلے معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے بیان دیا تھا کہ ’جب میں سلمان خان کے ساتھ انتم میں کام کررہی تھی تو انہوں نے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اصول بنائے تھے کہ سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو۔‘پروگرام ’آپ کی عدالت‘ میں جب میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے سیٹ پر خواتین کو ڈیسنٹ لباس پہننے کی تلقین کیوں کی، جبکہ خود شرٹ اتارنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاتے۔جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آج کل کا ماحول تھوڑا مختلف ہوگیا ہے۔ یہ لڑکیوں کا چکر نہیں بلکہ لڑکوں کا چکر ہے۔ جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے پسند نہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

دوران پرواز مسافر کی کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش، طیارہ واپس ایئرپورٹ پر اُتار دیا گیا

سلمان خان نے کہا کہ لڑکی کو جتنا ڈھکو گے، اُتنی ہی زیادہ سندر دِکھے گی: ڈیزی شاہ

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

اسرائیل کی وہ پالیسیاں جو غزہ میں ’انسانوں کے پیدا کردہ‘ قحط کا باعث بنی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

’چمگادڑ کے بارے میں تصور غلط‘، لوگوں کی رائے تبدیل کرنا میکسیکن پروفیسر کا ’مشن‘

انڈیا میں کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے نوعمر لڑکی کا چاقو کے 21 وار کر کے قتل

ایرانی جیل پر اسرائیل کا مہلک حملہ: ’ہر طرف لاشیں تھیں، قیدی زخمی سپاہیوں کی مدد کو دوڑ رہے تھے اور خواتین اہلکاروں کو تسلی دے رہے تھے‘

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جو بحفاظت لینڈ تو کیا لیکن اس کے 301 سواروں میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی