صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا میئر کے خلاف احتجاج کا عندیہ


چینل فائیو کے صحافی کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ صحافتی تنظیموں نے میئر کراچی مبینہ ہدایت پر صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے میئر کے خلاف احتجاج کی دھمکی بھی دے دی۔ یاد رہے کہ نیو ٹاؤن تھانے میں آج چینل فائیو کے بیورو چیف کامران زہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے انہیں گرفتاری دینے کے لیے دھمکایا بھی ہے۔ صحافی پر الزام ہے کہ انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور اسلحہ کے زور پر ڈرایا دھمکایا، شہری ادارے کے ملازم سے مار پیٹ کی۔ کامران زہری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں چند لوگ چینل 5 کی تاریں کاٹ رہے تھے جنہیں روکا گیا جس پر وہ لوگ مغلظات بکتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے اور جاتے ہوئے کہاکہ وہ میئر کراچی کی ہدایت پر آئے تھے اور ان کو بتانے جارہے ہیں۔ کامران زہری کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب بارش سے متعلق چینل 5 کی رپورٹنگ اور تنقید پر شدید ناراض تھے جس کا انہوں نے بدلہ لیاہے، انہوں نے مزید کہا کہ میئر کے عملے نے ہی انہیں ایک روز پہلے بتایا تھا کہ میئر نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ آئندہ چینل 5 کے کسی نمائندے کو کے ایم سی کے کسی پروگرام میں نہ بلایا جائے جبکہ آج پولیس کی جانب سے فون پر تھانے طلب کیا گیا اور دھمکی دی کہ ہمیں اوپر سے حکم ملاہے کہ صحافی کو ہر صورت گرفتار کیا جائے۔ دریں اثناء مختلف صحافتی تنظیموں نے غیر منصفانہ اقدام کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے مقدمے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ صحافتی برادری نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکیں گے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی آفس کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صحافتی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور آزادی صحافت کو دبانے کی کوششیں بند کی جائیںبصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا میئر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

گجرات : مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا، کرکٹ کا میدان مقتل گاہ کیوں بنا؟

سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار

کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، مقدمہ درج

آبادی کے بیچوں بیچ قائم پٹاخوں کے گودام کا لائسنس تھا یا نہیں ؟ راز سے پردہ کب اٹھے گا

کراچی : صدر میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی