سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست


سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں 4 افراد کے قتل اور 2 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ یکے بعد دیگرے 4 واقعات کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر گزشتہ شب اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد عثمان عرف دارو ولد بلاد خان، سلطان ولد عبدالحمید اور سجاد ولد گل ہلاک جبکہ نور عثمان زخمی ہوگیا تھا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق مقتولین عثمان عرف دارو اور سلطان چچا بھتیجا ہیں، رشتے دار جمیل نے بتایا کہ عثمان ٹریکٹر ڈرائیور اور 2 بچوں کا باپ تھا، مقتول عثمان کے دوست یونس مغیری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھانے کا نتیجہ ہے، فائرنگ کرنے والوں میں منشیات فروش ملوث ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان دارو مبینہ طور پر جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور آج کل پولیس کے لیے کام مخبری کرتا تھا جس نے کچھ عرصہ قبل ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والوں کو بھی گرفتار کرایا تھا۔ اسی تھانے کی حدود جنجار گوٹھ میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ظہیر شاہ باجوڑی ولد امان اللہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکوہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے، تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، اسی تھانے کی حدود میں احسن آباد نزد لاکھانی ہائٹس کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40 سالہ محمد سہیل کو زخمی کردیا جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ یکے بعد دیگرے 4 واقعات کے بعد پولیس نے علاقے میں ٹارگٹڈ مقامات پر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی، ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور رات کو آپریشن کے دوران 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں مرکزی ملزم کے 2 قریبی عزیز بھی شامل ہیں۔ زیر حراست تمام افراد سے تفتیش جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا میئر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

گجرات : مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا، کرکٹ کا میدان مقتل گاہ کیوں بنا؟

سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار

کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، مقدمہ درج

آبادی کے بیچوں بیچ قائم پٹاخوں کے گودام کا لائسنس تھا یا نہیں ؟ راز سے پردہ کب اٹھے گا

کراچی : صدر میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی