فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار


پولیس نے فشریز میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان سمیت قاتل اور منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکس کے علاقے فشریز میں واردات ہوئی تھی جس میں کورین کمپنی کےایک کروڑ 52 لاکھ سے زائد رقم لوٹی گئی تھی، واردات میں کمپنی کے 13 چیکس بھی لوٹ لیے گئے تھے، پولیس نے سڑکوں پر لگے کیمروں کے علاوہ بینک کے فوٹیجز بھی حاصل کیے، شاہ رخ عرف شہروز کو اتحاد ٹائون اور دوسرے ملزم عثمان غنی کو کورنگی سے گرفتار کیا، اب تک اس کیس میں 20 لاکھ روپے کی ریکوری ہوچکی ہے، دیگر پانچ ملزمان نظرو ، صابر ، عادل اور سہیل عرف بنگالی کے بارے میں تفصیلات مل گئی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 9 اگست کو گریکس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر جمیل نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا، ملزم پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا، اس کیس میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ جمیل کی طارق روڈ پر کرنسی ایکس چینج کی دکان تھی،ملزم جمیل کی دکان پر بطور سکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کو فون کرکے بتایا کہ جمیل رقم لے کر نکل چکا ہے ،دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تیسری کارروائی سیمنز چورنگی کے قریب کل رات کو کی گئی جس میں 21کلو چرس برآمد کی گئی،کل رات کو ہی ایک گاڑی سے اسنیپ چیکنگ کے دوران کلاشنکوف اور پستول سمیت چار ہتھیار اور ایمونیشن بھی ملا، اکبر نامی شخص کو ڈیلیوری دینا تھی، ملزم شہزاد سمیت دو خواتین نصرت اور مختار اں بی بی کو گرفتار کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا میئر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

گجرات : مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا، کرکٹ کا میدان مقتل گاہ کیوں بنا؟

سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار

کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، مقدمہ درج

آبادی کے بیچوں بیچ قائم پٹاخوں کے گودام کا لائسنس تھا یا نہیں ؟ راز سے پردہ کب اٹھے گا

کراچی : صدر میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی