لائیو: دریائے چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ، لاہور کے ملحقہ علاقے ’ہائی رسک‘ قرار


اہم نکاتسیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہضلع شیخوپورہ​ اور لاہور کے ملحقہ علاقے ہائی رسک ایریاز میں شاملپاکستان بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروعنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے چناب کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔دریائے چناب کے بہاؤ میں اضافے کے باعث31 اگست کو دوپہر 4 بجے کے قریب تریمو بیراج پر پانی کا بہاؤ 7لاکھ سے 8لاکھ کیوسک تک متوقع ہے جس کی وجہ سے شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ممکنہ شدید سیلابی صورتحال جھنگ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو متاثر کرے گی۔یہ سیلابی ریلے 3 ستمبر کی دوپہر تک پنجند تک پہنچیں گےجہاں 6لاکھ 50ہزار سے7لاکھ کیوسک کا بہاؤ متوقع ہے۔ ممکنہ متاثرہ اضلاع حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان، پنجنداور بہاولپور کے علاقوں میں انخلاء کی کےلئے ہدایات جاری۔چناب دریا کے بائیں کنارے پر واقع 18 ہزاری کا علاقہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے بریچنگ سائیٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ متوقعاین ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ آج 29 اگست کو صبح 7 بجے بلاکی بیراج پر1لاکھ 50 ہزار سے 2لاکھ کیوسکز کے درمیان بلند سطح کا سیلاب آیا۔یکم ستمبر تک سیلابی ریلہ سدھنائی تک پہنچے گا جو خطرناک حد تک 1لاکھ 25ہزار سے 1لاکھ 50ہزار کیوسک تک رہنے کا امکان ہے۔ہائی رسک یونین کونسلز میں لاہور کے علاقے شاہدرہ، کوٹ محبو، جیا موسیٰ، عزیز کالونی، قیصر ٹاؤن، فیصل پارک، دھیر، کوٹ بیگم شامل ہیں۔ ضلع شیخوپورہ (فیروزوالہ) میں فیض پور خو، دھمیکے، ڈاکہ، برج عطاری، کوٹ عبدالمال سیلاب کا خطرہ۔ضلع شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب کے علاقے گنیش پور شامل۔ضلع قصور، پتوکی میں پھول نگر، رکھ خان کے، نتی خالص، لمبے جگیر، کوٹ سردار، ہنجرائے کلاں، بھتروال کلاں، نوشہرہ گئے علاقے شامل ہیں۔ ضلع خانیوال میں غوث پور، میاں چنوں، امید گڑھ، کوٹ اسلام، عبدالحکیم ،کبیروالہ میں سیلاب متوقع ہے۔جہلم کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں بارشیں متوقع، مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہجہلم کے بالائی کیچمنٹ ایریاز میں فعال اور 29 اگست تا 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کوٹلی، باغ، میرپور، پونچھ، راولاکوٹ، مظفرآباد، حویلی اور ملحقہ علاقوں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔پاکستان بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، مزید سیلاب کا خدشہ: محکمہ موسمیاتپاکستان میں محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر چاروں صوبوں کے متعدد شہروں اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔جمعرات کی شب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں جمعے سے پیر تک بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔’شمالی اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب آںے کا خطرہ رہے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مون سون بارشوں کا 9 واں سپیل، منگل تک پنجاب میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

تین مشرقی دریاؤں میں طغیانی کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ: این ڈی ایم اے

’ہمیں مہاجر کی نظر سے نہیں دیکھا‘، چترالیوں اور افغانوں کے مابین مضبوط تعلق کی وجہ کیا ہے؟

لائیو: دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلہ چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ڈی ایم اے

’سمجھ نہیں آ رہا کہاں جائیں‘،سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی دردناک داستانیں

پنجاب میں سیلاب سے تباہی: پاکستان راوی، ستلج اور بیاس پر ڈیم تعمیر کر سکتا ہے؟

سیلاب سے سیالکوٹ ایئرپورٹ بند، ’پہلے گھنٹوں بارش میں پھنسے رہے اور اب لاہور جانا ہے‘

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب کے سبب 28 اموات، این ڈی ایم اے کی سندھ میں ’شدید اونچے درجے کے سیلاب‘ کی وارننگ

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب کے سبب 28 اموات، قصور کو بچانے کے لیے بند میں سوراخ کرنا پڑ رہا ہے: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں سیلاب سے تباہی: کیا پاکستان راوی، ستلج اور بیاس پر ڈیم تعمیر کر سکتا ہے؟

سندھ طاس معاہدہ: کیا پاکستان راوی، ستلج اور بیاس پر ڈیم تعمیر کر سکتا ہے؟

چاغی: افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے رجسٹریشن ،4 کیمپ قائم

یکم ستمبر سےجعلی شناختی کارڈ والے افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن ہوگا

لائیو: چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ، پنجاب میں 14 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر، ایک ہزار سے زائد گاؤں زیرِ آب

’کچھ نہیں بچا، سمجھ نہیں آ رہا کہاں جائیں‘، پنجاب میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی دردناک داستانیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی