
ضلعی انتظامیہ چاغی کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے چار مہاجر کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں رجسٹریشن اور انخلاء کا عمل جاری ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں مقیم تمام افغان مہاجرین جلد واپسی کی تیاری مکمل کریں اور آج ہی اپنے وطن روانگی کو یقینی بنائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق افغان مہاجرین کو مزید قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آج سے رضاکارانہ واپسی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور اگر کسی نے تعاون نہ کیا تو انہیں قانونی کارروائی کے ذریعے بھیجا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمل میں مکمل تعاون کریں تاکہ واپسی کا مرحلہ منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔