مون سون بارشوں کا 9 واں سپیل، منگل تک پنجاب میں شدید بارشوں کی پیش گوئی


پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ملک کے تینوں مشرقی دریاؤں میں موجودہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔جمعے کی شام این ڈی ایم اے نے کہا کہ تین سے 4 ستمبر کے دوران 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کے سیلابی ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے جبکہ ممکنہ نقصان کے خطرے کے پیش نظر بند توڑ کر بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں 8 لاکھ 25ہزار سے 9 لاکھ کیوسک کے ریلے متوقع ہیں۔اتھارٹی کے مطابق گدو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ کا امکان ہے۔ ’خطرناک صورتحال سے بچاؤ کے لیے بند توڑ کر پانی کا رخ موڑنے کی صورت میں بہاؤ کمی کے ساتھ 7لاکھ 50ہزار سے 9 لاکھ کیوسک ہو جائے گا۔‘این ڈی ایم اے نے کہا کہ مجموعی طور پر بہاؤ 12 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے جو انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا کرے گا۔ ’سکھربیراج پر 6 تا 7ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک کا بہاؤ متوقع ہے۔ اسی طرح کوٹری بیراج میں سے 8 تا 9 ستمبر کے دوران 8لاکھ سے 10 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے۔‘12 تا 13 ستمبر تک ہائی الرٹنیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں شدید اونچے درجے کا سیلاب ہو گا اور بالائی علاقوں میں موجود شدید بہاؤ نشیبی علاقوں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کا باعث بنے گا۔ ’نشیبی اور دریائی علاقے خطرے میں اوور فلو، بند ٹوٹنے اور علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔‘اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام اور محکمے فوری اقدامات کریں۔این ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث زرعی اراضی، دریا کے قریب آبادیاں، دیہات اور تعمیرات متاثر ہو سکتی ہیں۔دریائے راوی میں سیلاب کے باعث شہریوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: ریسکیو 1122شہریوں سے کہا گیا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، انخلاء کے لیے تیار رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اتھارٹی تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہی ہے۔’نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لیے مکمل فعال ہے جبکہ این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں کے غیرضروری سفر سے مکمل گریز کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مون سون بارشوں کا 9 واں سپیل، منگل تک پنجاب میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

تین مشرقی دریاؤں میں طغیانی کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ: این ڈی ایم اے

’ہمیں مہاجر کی نظر سے نہیں دیکھا‘، چترالیوں اور افغانوں کے مابین مضبوط تعلق کی وجہ کیا ہے؟

لائیو: دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلہ چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ڈی ایم اے

’سمجھ نہیں آ رہا کہاں جائیں‘،سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی دردناک داستانیں

پنجاب میں سیلاب سے تباہی: پاکستان راوی، ستلج اور بیاس پر ڈیم تعمیر کر سکتا ہے؟

سیلاب سے سیالکوٹ ایئرپورٹ بند، ’پہلے گھنٹوں بارش میں پھنسے رہے اور اب لاہور جانا ہے‘

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب کے سبب 28 اموات، این ڈی ایم اے کی سندھ میں ’شدید اونچے درجے کے سیلاب‘ کی وارننگ

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب کے سبب 28 اموات، قصور کو بچانے کے لیے بند میں سوراخ کرنا پڑ رہا ہے: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں سیلاب سے تباہی: کیا پاکستان راوی، ستلج اور بیاس پر ڈیم تعمیر کر سکتا ہے؟

سندھ طاس معاہدہ: کیا پاکستان راوی، ستلج اور بیاس پر ڈیم تعمیر کر سکتا ہے؟

چاغی: افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے رجسٹریشن ،4 کیمپ قائم

یکم ستمبر سےجعلی شناختی کارڈ والے افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن ہوگا

لائیو: چناب اور راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ، پنجاب میں 14 لاکھ 53 ہزار افراد متاثر، ایک ہزار سے زائد گاؤں زیرِ آب

’کچھ نہیں بچا، سمجھ نہیں آ رہا کہاں جائیں‘، پنجاب میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کی دردناک داستانیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی