اس وقت صوبہ پنجاب پر چناب، راوی اور ستلج کے ریلوں کا دباؤ ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے


پاکستان کے وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ’سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیوں کے لیے صوبوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔‘ڈاکٹر مصدق ملک نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کے ساتھ اتوار کی شام پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’محفوظ مقامات پر متنقل کیے گئے آٹھ لاکھ غریب افراد کی دیکھ بھال ہماری ترجیح ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دونوں ذاتی طور پر حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم اس قدرتی آفت کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘اس موقعے پر این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ ’سیلاب کے پیشگی وارننگ کی ذمہ داری این ڈی ایم اے کی ہے اور گزشتہ کئی ماہ کے دوران ہم نے درست پیش گوئیاں کی ہیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ‘ہمارے شمالی علاقوں میں آئندہ برسوں میں گلیشئرز زیادہ تیزی سے پگھلیں گے۔ آئندہ دنوں میں مزید مون سون بارشیں بھی متوقع ہیں۔ مون سون کا آخری اسپیل ستمبر کے پہلے ہفتے میں آئےگا تاہم اس میں زیادہ شدت نہیں ہو گی۔‘چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ’اس وقت دریائے جہلم میں بہت زیادہ بہاؤ نہیں ہے جبکہ صوبہ پنجاب پر چناب، راوی اور ستلج کے سیلابی ریلوں کا دباؤ ہے۔‘’چار سے پانچ ستمبر کو ان دریاؤں کے تمام ریلے گدو بیراج کے مقام پر اکٹھے ہوں گے تاہم اس سے قبل ریلوں کی رفتار اور پانی کی مقدار میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث ملک بھر میں 850 افراد جاں سے گئے ہوئے ہیں۔‘پنجاب میں سیلاب سے 20 لاکھ 66 ہزار لوگ متاثر ہوئے: ریلیف کمشنراس سے قبل اتوار ہی کو پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھی کی۔ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث دو ہزار سے زائد مقامات متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 20 لاکھ 66 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے سات لاکھ 60 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 20 لاکھ 66 ہزار لوگ متاثر ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)پنجاب میں ’تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلہ‘ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے اتوار کی صبح کہا کہ ’پنجاب میں اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ملتان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال ہے۔ سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بتایا کہ دریائے ستلج کا پانی چار اضلاع سے گزرے گا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملتان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ: آگاہ کرنے کے باوجود جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے سے نقصان ہوا، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ

کوئٹہ میں بی این پی جلسے کے بعد دھماکے میں ہلاکتیں 15، میتیں آبائی علاقے روانہ

باجوڑ متاثرین کے ’سالن میں مینڈک‘، واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے انکوائری شروع

وزیرِ اعظم کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم

جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث افراد کیخلاف انکوائری کی تفصیلات طلب

لائیو: دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، انڈیا نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے چھ افراد ہلاک، جولائی سے اب تک 250 اموات

پنجاب: سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان، ’جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی‘

کراچی والے ایک بار پھر تیاری پکڑ لیں۔۔ تیز بارشیں کب سے ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور گاڑی میں تین بچوں کا جنم

کالا باغ ڈیم کا معاملہ: پی ٹی آئی سندھ اور خیبرپختونخوا قیادت آمنے سامنے

پنجاب میں سیلاب سے 3300 دیہات جبکہ 33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: ’ورٹیگو‘ اور ’ٹائنائٹس‘ کیا ہوتا ہے؟

اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام امارات کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ، علیمہ خان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی