پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، دوطرفہ تعاون اور اشتراک کا عزم


پاکستان اور آرمینیا نے ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ پاکستان کی عالمی سفارتی رسائی کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میرزوئین کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ کا باضابطہ تبادلہ کیا، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر قائم ہو گئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہوئی۔’اسے ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا، اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس خواہش کا اعادہ کیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیرالملکی فورمز پر قریبی تعاون کے ذریعے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، تاکہ اپنے عوام کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔خیال رہے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہ ہونے کی بنیادی وجہ نگورنو کاراباخ تنازع اور پاکستان کی آذربائیجان کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔یہ علاقہ بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ سمجھا جاتا ہے، لیکن آرمینیا نے 1990 کی دہائی میں یہاں قبضہ کر لیا تھا۔آرمینیا نے مختلف مواقع پر کشمیر کے معاملے پر انڈیا کی حمایت کی ہے جو کہ معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنے میں ایک رکاوٹ رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ: آگاہ کرنے کے باوجود جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے سے نقصان ہوا، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ

کوئٹہ میں بی این پی جلسے کے بعد دھماکے میں ہلاکتیں 15، میتیں آبائی علاقے روانہ

باجوڑ متاثرین کے ’سالن میں مینڈک‘، واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے انکوائری شروع

وزیرِ اعظم کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم

جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث افراد کیخلاف انکوائری کی تفصیلات طلب

لائیو: دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، انڈیا نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے چھ افراد ہلاک، جولائی سے اب تک 250 اموات

پنجاب: سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان، ’جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی‘

کراچی والے ایک بار پھر تیاری پکڑ لیں۔۔ تیز بارشیں کب سے ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور گاڑی میں تین بچوں کا جنم

کالا باغ ڈیم کا معاملہ: پی ٹی آئی سندھ اور خیبرپختونخوا قیادت آمنے سامنے

پنجاب میں سیلاب سے 3300 دیہات جبکہ 33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: ’ورٹیگو‘ اور ’ٹائنائٹس‘ کیا ہوتا ہے؟

اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام امارات کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ، علیمہ خان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی