پاکستان میں ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار


پاکستان میں حکومت نے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔اتوار کی شب وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے کمی کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 99 پیسے سے کم ہو کر 269 روپے 99 پیسے کر دی گئی ہے۔پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت گزشتہ ایک ماہ سے 264 روپے 61 پیسے پر برقرار ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے مٹی کا تیل (کیروسن آئل) کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اور اب مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہر 15 دن کے بعد نظرثانی کی جاتی ہے۔ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمیآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگست کے لیے ایل پی جی کی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2541.36 روپے تھی۔پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ہر ماہ کے اوائل میں کیا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کوئٹہ: آگاہ کرنے کے باوجود جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے سے نقصان ہوا، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ

کوئٹہ میں بی این پی جلسے کے بعد دھماکے میں ہلاکتیں 15، میتیں آبائی علاقے روانہ

باجوڑ متاثرین کے ’سالن میں مینڈک‘، واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے انکوائری شروع

وزیرِ اعظم کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم

جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث افراد کیخلاف انکوائری کی تفصیلات طلب

لائیو: دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، انڈیا نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے چھ افراد ہلاک، جولائی سے اب تک 250 اموات

پنجاب: سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان، ’جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی‘

کراچی والے ایک بار پھر تیاری پکڑ لیں۔۔ تیز بارشیں کب سے ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

پنجاب میں سیلاب: ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت اور گاڑی میں تین بچوں کا جنم

کالا باغ ڈیم کا معاملہ: پی ٹی آئی سندھ اور خیبرپختونخوا قیادت آمنے سامنے

پنجاب میں سیلاب سے 3300 دیہات جبکہ 33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ: ’ورٹیگو‘ اور ’ٹائنائٹس‘ کیا ہوتا ہے؟

اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام امارات کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ، علیمہ خان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی