واپڈا نے ٹیلی میٹری سسٹم کے لیے 27 مقامات کی فہرست جاری کردی


واپڈا نے چاروں صوبوں میں ان 27 مقامات کی فہرست جاری کردی ہے جہاں ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے گا۔ واپڈا نے سیکریٹری آبپاشی سندھ کو خط لکھ کر تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت آبی وسائل نے واپڈا کو ٹیلی میٹری لگانے کا ٹاسک دیا ہے، ٹیلی میٹری سے پانی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ 27 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم لگے گا پہلے مرحلے میں 7 مقامات پر ٹیلی میٹری لگایا جائے گا جس کا مقصد پانی کی تقسیم جیسے حساس مسائل کو حل کرنا ہے اور پانی کی تقسیم کے شفاف اعداد و شمار کا طریقہ کار طے کرنا ہے، جو پانی کی تقسیم کے 1991ء کے معاہدے کے مطابق ہو، واپڈا نے اس ضمن میں ارسا اور صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے تعاون سے پی سی ون تیار کی ہے۔ یہ منصوبہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 4 جون 2022ء کو منظور کیا تھا، سی ڈی ڈبلیو پی کے یکم فروری 2024ء کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 27 مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم لگایا جائے گا، نظر ثانی پی سی ون تیار کرکے ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے 7 فروری 2024ء کو منظور کی تھی، جس کی باقاعدہ منظوری وفاقی وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے 23 اپریل 2024ء کو دی تھی، منصوبہ کی انتظامی منظوری وفاقی وزارت آبی وسائل نے 10 مئی 2024ء کو دی تھی۔ اس منصوبے کی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) وفاقی وزارت آبی وسائل، ارسا اور صوبوں کے محکمہ آبپاشی نے مانیٹرنگ بھی کی ہے، واپڈا اس منصوبہ پر عملدرآمد کرائے گا اور پی سی ون کے تحت منصوبہ مکمل کرکے ارسا کے حوالے کرے گا، اس کا ٹھیکہ پر سی ڈجیٹل ایچ بی سی سی جے وی 31 جولائی 2024ء کو دستخط کیے گئے تھے، اس سے پانی کے اخراج کے حقیقی اعداد و شمار خود کار نظام کے تحت سامنے آئیں گے۔ منصوبہ کو مکمل کرنے کی مدت 30 ماہ ہے، اس میں ایک سال شامل نہیں ہوگا جو خرابی کی ذمہ داری کا ہوگا، واپڈا کو محکمہ آبپاشی این او سی جاری کرے گا، واپڈا کی جانب سے 7 مقامات مرالہ بیراج ، چشمہ بیراج، چشمہ رائٹ بنک کینال، تونسہ بیراج، گڈو بیراج، گڑنگ (کھیر تھر کینال) اور پٹ فیڈر کینال پر ٹیلی میٹری لگایا جائے گا، باقی مقامات تربیلا ڈیم (غازی بیراج)، دریائے کابل (نوشہرہ)، جناح بیراج، سکھر بیراج، کوٹڑی، منگلا ڈیم، رسول بیراج پر ٹیلی میٹری لگایا جائے گا، خانکی ہیڈورکس، قادر آباد بیراج، تریمو ہیڈ ورکس، پنجند ہیڈ ورکس، بلوکی ہیڈ ورکس، سدھانی بیراج، سلیمانکی ہیڈ ورکس، اسلام ہیڈ ورکس، اُچ کینال، کچھی کینال، چاچڑاں بیراج دریائے سندھ اور گریٹر تھل کینال شامل ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھی

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

راولپنڈی : خواب سے تعبیر تک ! مسجد 'ریاض الجنہ' کیسے تعمیر ہوئی؟

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

یومِ دفاع : اگلی بار اسکور 0-60 ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان

جشنِ ولادتِ رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر چراغاں، درود و سلام کی محافل

آٹزم اور ماہواری: ’میں جسمانی اور ذہنی تکلیف میں فرق نہیں کر سکتی‘

عمران خان کی بہن پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ: ’سیاست میں اس طرح کے واقعات کی گنجائش نہیں ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی