
عدالت عالیہ بلوچستان نے گرین بس سروس کے روٹ میں توسیع کا حکم دے دیا۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے گرین بس سروس کا روٹ سریاب کسٹم تک بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ سید نذیر آغا کی آئینی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گرین بس سروس کو کچلاک سے سونا خان تھانے سریاب تک بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چند دنوں میں کچلاک سے سونا خان چوک سریاب تک بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔