اسمگلنگ، زمباد اور غیر قانونی دھندے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمگلنگ، زمباد اور غیر قانونی دھندے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل نہیں، ہم انہیں تعلیم اور ہنر کے ذریعے باعزت روزگار دینا چاہتے ہیں، صوبے کے نوجوان ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چیف منسٹر سیکریٹریٹ کوئٹہ میں یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکریٹری بابر خان، سیکریٹری لیبر نیاز نیچاری، ڈی جی بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل، ایڈیشنل سیکریٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ محمد فریدون سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مستند اداروں کی معاونت حاصل کی جارہی ہے اور 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دینے کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کیا جائے تاکہ انہیں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع میسر آسکیں، انہوں نے کہا کہ بیروزگاری ایک بڑا چیلنج ہے، اس سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے، انہوں نے واضح کیا کہ یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام اور بلا سود قرضہ پروگرام میں بارڈر اضلاع کے نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار سے نکل کر باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زمباد اور غیر قانونی دھندے نوجوانوں کے مستقبل کی ضمانت نہیں، ہم انہیں ایک بہتر اور محفوظ مستقبل دینا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ پروگرام پر عمل درآمد کے دوران شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے نوجوانوں کے لیے تعلیمی وظائف، ہنر مندی کے پروگرام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’تم اپنی کرنی کر گزرو، جو ہو گا دیکھا جائے گا‘

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھی

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

راولپنڈی : خواب سے تعبیر تک ! مسجد 'ریاض الجنہ' کیسے تعمیر ہوئی؟

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

یومِ دفاع : اگلی بار اسکور 0-60 ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان

جشنِ ولادتِ رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر چراغاں، درود و سلام کی محافل

آٹزم اور ماہواری: ’میں جسمانی اور ذہنی تکلیف میں فرق نہیں کر سکتی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی