سابق شوہر نے طلاق کے بعد کیسے سپورٹ کیا؟ سائرہ یوسف ایک بار پھر شہروز کی تعریف کر بیٹھیں


“شہروز کا ایک صحت مند کو-پیرنٹنگ پارٹنر بننا میرے لیے بہت ضروری تھا۔ وہ ہمیشہ سپورٹو رہے اور ہماری بیٹی نورے کی اہمیت کو سب سے پہلے رکھا۔ انہوں نے کبھی ایسے اختلافی خیالات یا غیر ضروری آئیڈیاز نہیں دیے جن سے ہمیں نقصان پہنچتا۔ کو-پیرنٹنگ کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ دونوں لوگ ذہنی اور جذباتی طور پر فٹ اور صحت مند ہوں، تب ہی وہ کسی بچے کے لیے واقعی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ طلاق کے بعد مجھے یہ بھی سیکھنے کو ملا کہ زندگی میں کچھ صورتحالیں ایسی آتی ہیں جو آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، لیکن وہ ذہنی طور پر آپ کو بہت متاثر کرتی ہیں۔ اس وقت انسان کو اوور تھنکنگ چھوڑ دینی چاہیے، مزاحمت یا کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ چیزوں کو ویسا ہی رہنے دینا چاہیے جیسا وہ ہیں۔” کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے پہلی بار اپنی طلاق اور اس کے بعد شہروز سبزواری کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے. پروگرام "لائف بوائے مدرہڈ پوڈکاسٹ" میں ثنام جنگ کے ساتھ انٹرویو کے دوران سائرہ یوسف نے اپنی ازدواجی زندگی اور بیٹی نورے کی پرورش پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شہروز سبزواری نے ہمیشہ بیٹی کی پرورش میں ان کا ساتھ دیا اور وہ ایک ذمہ دار باپ ثابت ہوئے۔ سائرہ نے کہا کہ نورے کی خوشی اور سکون ان دونوں کی اولین ترجیح ہے اور اسی لیے وہ دونوں آج بھی بہترین انداز میں کو-پیرنٹنگ کر رہے ہیں۔ سائرہ یوسف کا یہ انٹرویو مداحوں کے لیے چونکا دینے والا بھی تھا اور متاثر کن بھی، کیونکہ پاکستانی شوبز میں طلاق کے بعد والدین کا تعلق اکثر تنازعات اور تلخیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ لیکن سائرہ اور شہروز نے اپنے رویے سے یہ ثابت کیا ہے کہ ذاتی اختلافات کے باوجود والدین اپنی اولاد کے لیے بہترین فیصلہ کر سکتے ہیں۔ یہ گفتگو نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے ایک سبق ہے بلکہ ان تمام جوڑوں کے لیے بھی پیغام ہے جو علیحدگی کے بعد بچوں کی پرورش جیسے حساس مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ سائرہ یوسف نے اپنے انداز میں ایک مثبت مثال قائم کی ہے کہ جب والدین ذہنی اور جذباتی طور پر متوازن رہیں تو بچے پر اس کا سب سے بہتر اثر پڑتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی خبریں زور پکڑ گئیں۔۔ لڑکی کون ہے؟

4 دن سے بیمار ہوں.. انڈے مارنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ چاہت فتح علی خان نے ہوٹل کے مالک کا پول کھول دیا

جب بچے بڑے ہوگئے تو جواب دینا شروع کیا۔۔ فریدہ شبیر سالوں تک شوہر کا غصہ کیسے برداشت کرتی رہیں؟

12 سال کی عمر میں حلیم بیچ کر گھر چلایا اور۔۔ عرفان کھوسٹ نے چوتھی شادی سے متعلق کیا بتایا؟

ننھی بھانجی کے لئے کیا کیا لائیں؟ خالاؤں کی اقراء کنول کی بیٹی سے پہلی ملاقات ! دلچسپ تصاویر

سینکڑوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر دیا

’فلسطینیوں کی نسل کشی‘، سینکڑوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر دیا

بڑھاپے میں محبت کیوں نہیں ہوسکتی؟ ماں باپ کو روتے ہوئے دکھانا ٹھیک نہیں ! اسماء عباس نے تصویر کا دوسرا رخ بھی دکا دیا

ان کو ہوش میں آ جانا چاہئیے کہ۔۔ موٹی لڑکیاں شادی کے خواب نہ دیکھیں ! مسز خان کے بیان پر جویریہ سعود نے کلاس لے لی

سانس پھول رہی تھی اور۔۔ اقراء کنول کا اچانک آپریشن کیوں کرنا پڑا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

نماز پڑھنے کے لیے میک اپ کی کیا ضرورت تھی.. نعیمہ بٹ کی حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین بحث کرنے لگے

لاش پوری نہیں تھی بلکہ.. حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل ! رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

ہاتھ پیر سب جوڑ لئے لیکن.. کیا ایمن زمان اور مجتبٰی کی طلاق ہوگئی؟ ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

ڈرائیور نے سنسان علاقے میں گاڑی روک دی اور پھر.. نازیہ ملک نے سوات میں اپنی جان کیسے بچائی؟

بچی میرے اندر تیزی سے بڑھ رہی تھی اور.. صبور علی کے سی سیکشن کے متعلق بولنے پر کیا نئی بحث چھڑ گئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی