’فلسطینیوں کی نسل کشی‘، سینکڑوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر دیا


برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق سینکڑوں اداکاروں، ہدایت کاروں اور فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے ایک عہد نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے ان اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جو ان کے مطابق ’فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور نسلی امتیاز میں ملوث ہیں۔‘اس عہد نامے میں کہا گیا ہے کہ ’بطور فلم ساز، اداکار، فلمی صنعت کے کارکن اور ادارے، ہم اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ سینما کی طاقت لوگوں کی سوچ اور خیالات کو متاثر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔‘’اس بحرانی لمحے میں، جب ہماری کئی حکومتیں غزہ میں جاری قتل کی پشت پناہی کر رہی ہیں، ہمیں اپنی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اس ہولناکی میں کسی بھی قسم کی شراکت سے خود کو دور رکھیں۔‘اس عہد نامے پر دستخط کرنے والوں میں اولیویا کولمین، مارک رفیلو، ٹلڈا سوئنٹن، خاویر بارڈیم، ایو ایڈیبری، رض احمد، جوش اوکونر، سنتھیا نِکسن، جولی کرسٹی، الانا گلیزر، ربیکا ہال، ایمی لو ووڈ اور ڈیبرا وِنگر شامل ہیں۔ہدایت کاروں میں یورگوس لانتھیموس، ایوا ڈوورنے، آصف کپادیا، بوٹس رائلی اور جاشوا اوپن ہائمر بھی شامل ہیں، جن کے ساتھ اتوار کی شب تک 1200 سے زائد فلمی کارکنان دستخط کر چکے تھے۔یہ بیان ’فلم ورکرز فار فلسطین‘ کے پلیٹ فارم سے جاری کیا گیا، جس میں دستخط کنندگان نے ان اداروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا عزم کیا ہے جو مبینہ طور پر اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، جن میں فلمی میلوں، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں کو شامل کیا گیا۔ بیان میں ان پر نسل کشی کو ’جواز فراہم کرنے یا پردہ پوشی‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم فلسطینی فلم سازوں کی پکار پر لبیک کہتے ہیں، جنہوں نے عالمی فلمی صنعت سے اپیل کی ہے کہ وہ خاموشی، نسل پرستی اور انسانیت سوز سلوک کو مسترد کریں، اور ہر ممکن کوشش کریں کہ ان کے خلاف جبر و ستم میں کسی طرح کی شراکت نہ ہو۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی خبریں زور پکڑ گئیں۔۔ لڑکی کون ہے؟

4 دن سے بیمار ہوں.. انڈے مارنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ چاہت فتح علی خان نے ہوٹل کے مالک کا پول کھول دیا

جب بچے بڑے ہوگئے تو جواب دینا شروع کیا۔۔ فریدہ شبیر سالوں تک شوہر کا غصہ کیسے برداشت کرتی رہیں؟

12 سال کی عمر میں حلیم بیچ کر گھر چلایا اور۔۔ عرفان کھوسٹ نے چوتھی شادی سے متعلق کیا بتایا؟

ننھی بھانجی کے لئے کیا کیا لائیں؟ خالاؤں کی اقراء کنول کی بیٹی سے پہلی ملاقات ! دلچسپ تصاویر

سینکڑوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر دیا

’فلسطینیوں کی نسل کشی‘، سینکڑوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر دیا

بڑھاپے میں محبت کیوں نہیں ہوسکتی؟ ماں باپ کو روتے ہوئے دکھانا ٹھیک نہیں ! اسماء عباس نے تصویر کا دوسرا رخ بھی دکا دیا

ان کو ہوش میں آ جانا چاہئیے کہ۔۔ موٹی لڑکیاں شادی کے خواب نہ دیکھیں ! مسز خان کے بیان پر جویریہ سعود نے کلاس لے لی

سانس پھول رہی تھی اور۔۔ اقراء کنول کا اچانک آپریشن کیوں کرنا پڑا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

نماز پڑھنے کے لیے میک اپ کی کیا ضرورت تھی.. نعیمہ بٹ کی حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین بحث کرنے لگے

لاش پوری نہیں تھی بلکہ.. حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل ! رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

ہاتھ پیر سب جوڑ لئے لیکن.. کیا ایمن زمان اور مجتبٰی کی طلاق ہوگئی؟ ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

ڈرائیور نے سنسان علاقے میں گاڑی روک دی اور پھر.. نازیہ ملک نے سوات میں اپنی جان کیسے بچائی؟

بچی میرے اندر تیزی سے بڑھ رہی تھی اور.. صبور علی کے سی سیکشن کے متعلق بولنے پر کیا نئی بحث چھڑ گئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی