4 دن سے بیمار ہوں.. انڈے مارنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ چاہت فتح علی خان نے ہوٹل کے مالک کا پول کھول دیا


"زیادہ شہرت مل جائے تو لوگ عزت کم کرنے لگتے ہیں" "چاہت فتح علی خان کو انڈے مارنا بہت غیر اخلاقی حرکت ہے" "یار، اس کے گانے پہ ہنس لو مگر ایسی حرکت کیوں؟" "یہ بھی قسمت ہے، شہرت کے ساتھ یہ سب سہنا پڑتا ہے" چاہت فتح علی خان، جنہوں نے اپنے انوکھے گانوں اور مزاحیہ انداز سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی، اب ایک جانے مانے انفلونسر بن چکے ہیں۔ ان کی مقبولیت نے انہیں مختلف شوز، تقاریب اور ایونٹس تک پہنچا دیا ہے، اور وہ اکثر خوشی خوشی ان مواقع پر نظر آتے ہیں۔ مگر برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس کی انہوں نے کبھی توقع نہ کی تھی۔ ریسٹورنٹ کی اوپننگ کے موقع پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ اچانک ایک ناخوشگوار حرکت ہوئی۔ میڈیا کیمروں کے سامنے موجود خان پر کچھ نوجوان لڑکوں نے انڈے پھینک دیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پراٹھا شاپ کی لانچ تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ ایک لمحے کو وہ حیران اور ششدر رہ گئے جبکہ موقع پر موجود افراد اور میڈیا نمائندے یہ سب دیکھتے رہ گئے۔ انڈے مارنے کا یہ عمل دنیا بھر میں سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کے خلاف کئی بار بطور احتجاج استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیکن چاہت فتح علی خان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے نے مداحوں کو افسردہ اور حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ افراد اس عمل کو شرمناک قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ طنزیہ تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ دوسری جانب چاہت فتح علی خان نے ہمت دکھاتے ہوئے ایک نئی ویڈیو بنائی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ کس طرح انھیں ایک ہوٹل میں پرفارم کرنے کے لئے بلایا گیا اور تقریب کے اختتام کے بعد سیکورٹی کے ساتھ تصاویر بنانے کا کہا گیا جہاں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا. چاہت کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے ہوٹل مالکان سے ویڈیو مانگی تو انھوں نے انکار کردیا تھا اور اب اپنے ہوٹل کو مشہور کرنے کے لیے اچانک ویڈیو اپلوڈ کردی جس کی وجہ سے چاہت اب ہوٹل پر کیس کریں گے View this post on Instagram A post shared by Irfan UL Haq (@irfan_views99) چاہت فتح علی خان، جو حالیہ دنوں اپنی شہرت کے عروج پر ہیں، کے لیے یہ واقعہ بلاشبہ ایک کڑوا تجربہ رہا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا شہرت کے ساتھ ہمیشہ ایسے تلخ لمحات بھی جڑے ہوتے ہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی خبریں زور پکڑ گئیں۔۔ لڑکی کون ہے؟

4 دن سے بیمار ہوں.. انڈے مارنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ چاہت فتح علی خان نے ہوٹل کے مالک کا پول کھول دیا

جب بچے بڑے ہوگئے تو جواب دینا شروع کیا۔۔ فریدہ شبیر سالوں تک شوہر کا غصہ کیسے برداشت کرتی رہیں؟

12 سال کی عمر میں حلیم بیچ کر گھر چلایا اور۔۔ عرفان کھوسٹ نے چوتھی شادی سے متعلق کیا بتایا؟

ننھی بھانجی کے لئے کیا کیا لائیں؟ خالاؤں کی اقراء کنول کی بیٹی سے پہلی ملاقات ! دلچسپ تصاویر

سینکڑوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر دیا

’فلسطینیوں کی نسل کشی‘، سینکڑوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کر دیا

بڑھاپے میں محبت کیوں نہیں ہوسکتی؟ ماں باپ کو روتے ہوئے دکھانا ٹھیک نہیں ! اسماء عباس نے تصویر کا دوسرا رخ بھی دکا دیا

ان کو ہوش میں آ جانا چاہئیے کہ۔۔ موٹی لڑکیاں شادی کے خواب نہ دیکھیں ! مسز خان کے بیان پر جویریہ سعود نے کلاس لے لی

سانس پھول رہی تھی اور۔۔ اقراء کنول کا اچانک آپریشن کیوں کرنا پڑا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

نماز پڑھنے کے لیے میک اپ کی کیا ضرورت تھی.. نعیمہ بٹ کی حجاب میں تصویر دیکھ کر صارفین بحث کرنے لگے

لاش پوری نہیں تھی بلکہ.. حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل ! رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

ہاتھ پیر سب جوڑ لئے لیکن.. کیا ایمن زمان اور مجتبٰی کی طلاق ہوگئی؟ ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

ڈرائیور نے سنسان علاقے میں گاڑی روک دی اور پھر.. نازیہ ملک نے سوات میں اپنی جان کیسے بچائی؟

بچی میرے اندر تیزی سے بڑھ رہی تھی اور.. صبور علی کے سی سیکشن کے متعلق بولنے پر کیا نئی بحث چھڑ گئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی