’مٹیلک ریفائنری اور 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری‘، پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاہدوں پر دستخط


پاکستان اور امریکہ کے درمیان معدنیات کے شعبے میں دو اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، جن کے تحت پاکستان میں مٹیلک ریفائنری لگائی جائے گی اور 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔پیر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد میں یونائیٹڈ سٹیٹس سٹریٹیجک میٹلز اور موٹا-انجل کے نمائندے شامل تھے۔ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا برائے خارجہ، خزانہ، تجارت اور پیٹرولیم بھی شریک تھے۔امریکی وفد کو پاکستان میں سونے، کاپر سمیت دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر کی موجودگی پر بریفنگ دی گئی۔اعلامیے کے مطابق ’وفد نے پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اسی شعبے سے منسلک وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔‘’پاکستان اور امریکہ کے درمیان معدنیات کے شعبوں میں دو اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے جو معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کے شعبے میں تعاون پر مشتمل ہوں گے۔‘اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ملاقات میں ایف ڈبلیو او اور یونائیٹڈ سٹیٹس سٹریٹیجک میٹلز کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت دفاع، ٹیکنالوجی اور ائیروسپیس سے جڑی معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کی جائے گی۔‘’پاکستان فوری طور پر امریکہ کو دستیاب معدنیات کی برآمد شروع کر دے گا۔ اور امریکہ کو کاپر، سونا، ٹنگسٹن اور ریئر ارتھ منرلز برآمد کرے گا۔‘وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ’یونائیٹڈ سٹیٹس سٹریٹیجک میٹلز پاکستان میں پولی مٹیلک ریفائنری لگائے گا۔ یہ ریفائنری امریکی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے معدنیات کے پراڈکٹس تیار کرے گی۔‘اس کے علاوہ ’معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت پاکستان میں 50 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔‘امریکی وفد سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا برائے خارجہ، خزانہ، تجارت اور پیٹرولیم بھی شریک تھے۔ (فوٹو: وزیراعظم ہاؤس)اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ جبکہ معاہدے کے اگلے مراحل میں پاکستان میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش کے لیے ٹیموں کی تشکیل شامل ہے۔’معاہدے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے معاشی استحکام پیدا کیا جائے گا۔ اور اس کے تحت پاکستان میں معدنیات کے شعبے کی صلاحیت کو ڈیجیٹل فریم ورک کے ذریعے بروئے کار لایا جائے گا۔‘اس ملاقات میں این ایل سی اور موٹا-انجل کمپنی کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیلاب سے کٹاؤ کا خدشہ، جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں مون سون کے نئے سپیل کی پیش گوئی، 16 سے 19 ستمبر تک بارشیں

آٹو انڈسٹری کا ’نیا دور‘، حفاظتی معیار کے قانون کے بعد ایکسپورٹ کے نئے مواقع؟

پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ’نیا دور‘، حفاظتی معیار کے قانون کے بعد ایکسپورٹ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے یادگار مقابلے: جب آفریدی کے دو چھکوں نے پانسا پلٹ دیا

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: شہباز شریف

اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی یا کوئی ’سخت پیغام‘: عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں کن آپشنز پر غور ہو سکتا ہے؟

پروفیسر برِج نرائن: پاکستان کے ’سب سے پُرجوش ہندو حامی‘ جنھیں لاہور میں قتل کیا گیا

چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے سبق آموز ہے، صدر زرداری

افغانستان پر واضح کر دیا کہ خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کو واضح کر دیا ہے کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے: وزیراعظم شہباز شریف

باجوڑ اور وزیرستان میں شدت پسندوں سے جھڑپیں، 12 اہلکار جان سے گئے: فوجی حکام

باجوڑ اور وزیرستان میں 35 عسکریت پسند ہلاک، 12 اہلکار بھی جان سے گئے: فوجی حکام

پنجاب کے بعد سندھ کے علاقے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

قومی ایئرلائن میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی