خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 35 دہشت گرد ہلاک، 12 جوان شہید


خیبر پختونخوا میں 10 سے 13 ستمبر کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو بڑے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے کے 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 12 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں مزید 13 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ انٹیلی جنس رپورٹس میں افغان شہریوں کی دہشتگرد کارروائیوں میں براہ راست شمولیت کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال تشویش کا باعث ہے ۔پاکستان نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے فورسز پرعزم ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی مکمل بحالی کی یقین دہانی

سرویکل کینسر: ’سیکس اور دو ماہواریوں کے درمیان خون کے غیرمعمولی اخراج کو نظرانداز نہ کریں‘

پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب برطانیہ میں ایک ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلا گیا

’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے دو آپریشنز میں 35 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی نیویارک میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات

آپ کے پھیپھڑوں کی عمر کیا ہے اور یہ کتنے صحت مند ہیں؟ گھر پر جانچنے کا آسان طریقہ

33 گھنٹوں میں پولیس ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل تک کیسے پہنچی؟ ’ملزم گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی 33 گھنٹوں میں گرفتاری: ’ملزم گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کا سوچ رہا تھا‘

درگاہ حضرت نظام الدین: گلاب اور عود سے مہکتا صوفی مزار جو دلی کو روحانی سکون دیتا ہے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 35 دہشت گرد ہلاک، 12 جوان شہید

حریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان

ایشیا کپ میں عمان کو پاکستان کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست: ’صائم ایوب کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی