پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل، شدید بارشوں کی پیشگوئی


پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہو گا جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں اور آندھی و طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا میں ایس ایچ اوز کو بُلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

کم عمر یوٹیوبر جس کی بدولت گاؤں میں جدید سکول بنا

وزیراعظم ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس، شہباز شریف آج دوحہ پہنچیں گے

خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

وزیراعظم کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر آمد

اسلام آباد: جڑواں شہروں کے درمیان جدید ریل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ایچ پی وی ویکسین کیا ہے جو پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ کم عمر لڑکیوں کو لگائی جا رہی ہے؟

گلگت میں مثبت تبدیلی کی علامت، 7 برس کا یوٹیوبر

گوادر : غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

گلگت میں مثبت تبدیلی کی علامت، 7 برس کا ’رول ماڈل‘

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں کے بہاؤ میں کمی آنے لگی

سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف، مون سون کے نئے سپیل کا الرٹ جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی