
پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر سیلابی صورتحال بر قرار ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ اسرائیلی عسکری قیادت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر میں کارروائیوں میں توسیع یرغمالیوں کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں کے بہاؤ میں کمی آنے لگی