سامعیہ حجاب اغوا اور دھمکی کیس.. عدالت میں سماعت کے دوران مدعیہ اور وکیل پیش نہ ہوئے


اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، تاہم مدعیہ سامعہ حجاب عدالت میں ذاتی طور پر پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں آیا۔ عدالت میں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ مدعیہ سامعہ حجاب ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گی۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد موجود ہے تو وہ عدالت میں پیش ہو جائیں، بصورت دیگر مدعیہ کو خود آنا پڑے گا۔ جج نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج ذاتی طور پر عدالت آ سکتی ہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ کیس کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی جائے گی۔ بعد ازاں عدالت نے مدعیہ سامعہ حجاب کے پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈین سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی متنازع شقیں معطل کر دیں: ’اس قانون کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے‘

عالمی برداری کو پیغام دیتے ہیں کہ اسرائیل کے رویے پر خاموش رہنا چھوڑ دیں: سیکریٹری جنرل عرب لیگ

اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں: نیتن یاہو

اس کو الٹی ہوئی اور پھر۔۔ ننھے عمر شاہ کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ وسیم بادامی کا انکشاف

سب کا دل جیتنے والے ننھے عمر شاہ انتقال کر گئے..

کراچی میں آج کس وقت بارش کے زیادہ امکانات ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

دبئی کے پُرتعیش علاقوں میں جنسی استحصال: وہ شخص جو خواتین کی تذلیل اور عجیب مطالبات کرنے والا سیکس رِنگ چلاتا ہے

اسرائیلی حملے، دوحہ سربراہی اجلاس اور ’عرب نیٹو‘ کا خواب: کیا عرب اور مسلم دنیا ایک ساتھ کھڑی ہو گی؟

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں کے بہاؤ میں کمی آنے لگی

اسرائیلی حملے، دوحہ سمٹ اور ’عرب نیٹو‘ کا خواب: کیا عرب و مسلم دنیا ایک ساتھ کھڑی ہو گی؟

1500 سے 5000 لیٹر تک: خسارے میں چلنے والے پٹرول پمپ کو خواتین نے منافع بخش کیسے بنایا؟

چمن میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار اور ڈی پورٹ

سامعہ حجاب اغواء کیس میں نیا موڑ، عدالت میں پیشی کے بعد مدعیہ کا میڈیا سے گریز

اسلام آباد، راولپنڈی میں آشوبِ چشم کی وبا، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

تربت : مند میں فورسز کی گاڑی پر دھماکا، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید، وزیرِاعلیٰ کی مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی