بلوچستان کی 12 جیلوں میں 4,500 قیدیوں اور اہلکاروں کی اسکریننگ شروع


صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سنٹرل جیل کوئٹہ میں چیف منسٹرز پرزن ہیلتھ انیشی ایٹو کا افتتاح کردیا۔ اس اقدام کے تحت بلوچستان کی 12 جیلوں میں 30 مختلف بیماریوں کے حوالے سے 3,000 قیدیوں اور 1,500 پولیس افسران و اہلکاروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جیل صحت پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت قیدیوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قیدیوں کی صحت کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھے۔ یہ پروگرام ایک انقلابی اقدام ہے جو قیدیوں کے بنیادی حقوق اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس پروگرام کے تحت قیدیوں کو ہیپاٹائٹس، تپ دق، بلڈ پریشر، ذہنی امراض اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے معائنہ، علاج اور ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ تقریب میں سیکریٹری صحت بلوچستان شہیک بلوچ، آئی جی جیل خانہ جات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر جیل میں خواتین، بچوں اور دیگر قیدیوں کے تربیتی پروگرامز کا بھی معائنہ کیا اور جیل حکام سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم، عدالتی فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

شیرانی: دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 ہلاک، 4 زخمی

سیلاب کے اندھیروں میں روشنی: بابر بھائی کی کہانی، پانی ہی جن کی زندگی ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

وزیراعظم شہباز شریف کا تین ملکی دورہ، آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے جاری: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

دوحہ پر حملہ جائز تھا، کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مدد فراہم کرتا ہے: نیتن یاہو

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا صوبے اور وفاق میں سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا صوبے اور وفاق میں سیاسی چبقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

بلوچستان میں مسلح افراد کا بینک کی گاڑیوں پر حملہ، 22 کروڑ روپے لُوٹ کر فرار

بلوچستان میں مسلح افراد کا بینک کی گاڑیوں پر حملہ، 22 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی