
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے تھانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ژوب کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لیے ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں۔