بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ


بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جان سے گیا جبکہ دو لیویز اہلکار زخمی اور ایک لاپتہ ہے۔مقامی لیویز کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب خیبر پشتونخوا سے ملحقہ ضلع شیرانی کے ہیڈ کوارٹر میرعلی خیل میں پیش آیا جہاں 15 سے زائد حملہ آوروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے لیویز تھانہ میرعلی خیل اور کچھ ہی فاصلے پر واقع پولیس تھانے پر بیک وقت حملہ کیا۔ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’پولیس اور لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم اس دوران تھانے کی چھت پر موجود پولیس کانسٹیبل الطاف فائرنگ کی زد میں آکر شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز سپاہی کالو خان اور سپاہی واحد خان زخمی ہوگئے۔‘لیویز کے مطابق حملہ آوروں نے لیویز تھانے اور وہاں کھڑی گاڑی کو آگ لگا دی۔ فائرنگ کا تبادلہ نصف گھنٹے سے زائد تک جاری رہا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔حملے کے دوران ایک لیویز سپاہی اعظم خان لاپتہ ہوگیا ہے جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور انہیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔لیویز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ضلع ژوب سے پولیس، لیویز اور اے ٹی ایف کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا۔حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اب تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم، عدالتی فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عمران خان نے آرمی چیف کو پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

عمران خان نے آرمی چیف کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

پاکستان سے جانے والے 22 ’فٹبالر‘ جاپان کے ایئرپورٹ پر کیسے پکڑے گئے؟

شیرانی: دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 ہلاک، 4 زخمی

سیلاب کے اندھیروں میں روشنی: بابر بھائی کی کہانی، پانی ہی جن کی زندگی ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

وزیراعظم شہباز شریف کا تین ملکی دورہ، آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے جاری: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کا عمرکوٹ میں ایچ پی وی ویکسی نیشن کا جائزہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی