اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کا عمرکوٹ میں ایچ پی وی ویکسی نیشن کا جائزہ


پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے بدھ کو ضلع عمرکوٹ کا دورہ کیا اور اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہیومن پاپیلوما وائرس (HPV) ویکسی نیشن مہم کا بھی مشاہدہ کیا جو محکمہ صحت سندھ اور ای پی آئی کی نگرانی میں جاری ہے۔ اسکول کے دورے کے دوران محمد یحییٰ نے ویکسین شدہ بچیوں کی انگلیوں پر نشان لگایا جو تحفظ اور شمولیت کی علامت ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں، ویکسینیٹرز اور سماجی ورکرز کی ان کوششوں کو سراہا جو نوعمر بچیوں کو "سروائیکل" کینسر سے بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔ یونیسیف فیلڈ آفس سندھ کے سربراہ پریم بہادر چند نے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کو مہم میں یونیسیف کی معاونت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیسیف اس مہم کی کامیابی کے لیے تکنیکی معاونت، ابلاغ، سماجی تحرک، مانیٹرنگ اور کمیونٹی کی شمولیت فراہم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ یونیسیف صحت، تعلیم، پانی اور غذائیت کے شعبوں میں بھی مختلف اقدامات کررہا ہے۔ محمد یحییٰ نے محکمہ صحت، یونیسیف اور دیگر شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین سے ہزاروں نوعمر بچیوں تک پہنچنا پاکستان میں رحم، گردن کے کینسر کے خاتمے کی جانب ایک سنگ میل ہے۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم، عدالتی فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عمران خان نے آرمی چیف کو پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

عمران خان نے آرمی چیف کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے: علیمہ خان

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

پاکستان سے جانے والے 22 ’فٹبالر‘ جاپان کے ایئرپورٹ پر کیسے پکڑے گئے؟

شیرانی: دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 ہلاک، 4 زخمی

سیلاب کے اندھیروں میں روشنی: بابر بھائی کی کہانی، پانی ہی جن کی زندگی ہے

طالبان کی نئی حکمت عملی، دوحہ معاہدہ یا سیاسی چپقلش: خیبرپختونخوا میں کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں شدت کیسے آئی؟

وزیراعظم شہباز شریف کا تین ملکی دورہ، آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیل کے شدید حملے جاری: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 59 فلسطینی ہلاک، نقل مکانی کا عمل جاری

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کا عمرکوٹ میں ایچ پی وی ویکسی نیشن کا جائزہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی