’فلسطین کو آزاد کرو‘، ایمی ایوارڈز تقریب میں اداکار خاویئر بارڈم اور ہنا اینبنڈر کے نعرے


امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں 77ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران کئی شرکا کے ذہنوں پر غزہ میں جنگ کی صورتحال اور حالات کا اثر رہا۔اداکارہ میگن سٹالٹر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تو کچھ غیرمعمولی نہ تھا کیونکہ اُنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی تھی۔ مگر پھر لوگوں کی نظر اُن کے سیاہ رنگ کے پرس پر ٹھہر گئی جس پر سفیڈ ٹیپ لگی ہوئی تھی اور ایک سادہ سا پیغام کندہ تھا کہ ’جنگ بندی۔‘بالی وُڈ کے معروف اداکار خاویئر بارڈم جن کو سیریز ’مونسٹرز‘ میں بہترین معاون اداکار کے طور پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، نے ایمی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر فلسطینی کفایہ (فلسطین کا رومال) گردن کے گرد لپیٹ رکھا تھا۔انہوں نے ریڈ کارپٹ پر اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں اکیلا نہیں ہوں، بہت سے لوگ مجھے سرگوشیوں میں اپنی سپورٹ کا بتا رہے ہیں، اور میں کہتا ہوں کہ سرگوشیاں مت کریں، بلند آواز میں بولیں۔‘ہالی وڈ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے سیریز میں ادا کیے کردار سے متعلق بات کرنے کے بجائے غزہ میں جاری جنگ پر اظہار خیال کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگست کے اختتام پر بین الاقوامی سکالرز کی ایسوسی ایشن نے قرار دیا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔‘خاویئر بارڈم نے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ ہم اسرائیل پر کمرشل اور سفارتی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس نسل کشی کو روکا جا سکے۔ فلسطین کو آزاد کرو۔‘اداکار نے کہا کہ بہت سے لوگ اُن سے سرگوشیوں میں سپورٹ کا کہہ رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پیانہوں نے کہا کہ ’ہم فلسطین کے لیے فلمی صنعت کے لوگوں کو اکھٹا کر رہے ہیں۔ یہ ایک عظیم یونین ہے اور مزید لوگ اس گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔‘سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والوں نے اداکار کے خیالات اور بیان کو ریکارڈ کرنے والے رپورٹر کی بھی تحسین کی جنہوں نے خاویئر بارڈم کی بات کو کاٹا نہیں اور اُن کو سب کچھ کہنے کا موقع دیا۔دریں اثنا معاون اداکارہ کے طور پر ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ہنا اینبنڈر نے اپنی وکٹری سپیچ کے دوران سٹیج پر فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں کون سی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جگہ لے گی؟

رجب بٹ اور ایمان کے گھر ننھے مہمان کی آمد.. بیٹا ہوا یا بیٹی؟

باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم سیارہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

کیا آپ تصویر میں موجود اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بیوی بنوں یا انکل کہوں۔۔ باپ کے دوست کی بیوی کا کردار ! تارا محمود شادی کب کریں گی؟

پہلے سے دوروں کی بیماری تھی اور۔۔ وسیم بادامی نے ننھے عمر شاہ کے اچانک انتقال سے متعلق ڈاکٹر کی بتائی ہوئی تفصیل بیان کردی

کچھ رشتے بوجھ بن جاتے ہیں۔۔ خوشبو کے طلاق کے اعلان کے بعد ارباز خان بھی خاموش نہ رہ سکے ! کیا انکشاف کردیا؟

نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے۔۔ زید علی کی والدہ بھی لازوال عشق اور عائشہ عمر پر تنقید کر اٹھیں ! ویڈیو

ابو کے پاس موٹر سائیکل دلانے کے پیسے نہیں تھے لیکن۔۔ نبیل ظفر غربت کے دنوں میں والدین کی موت یاد کر کے رو پڑے

سیلاب متاثرین کے لئے لوگ کیا خراب چیزیں بھیج رہے ہیں؟ حدیقہ کیانی کی ویڈیو پر بشریٰ انصاری بھی بول پڑیں

ماں آج بھی عمر کے جوتے اور کپڑے سینے سے لگائے ہے۔۔ عمر شاہ کے انتقال کے وقت والد کہاں تھے؟ پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

لوگ کہتے ہیں کیا بہن بھائی سپورٹ نہیں کرتے۔۔ دعا ملک باقی بہن بھائی کی طرح کامیاب کیوں نہ ہوسکیں؟ جذباتی انٹرویو

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

شادی کا جوڑا پہن کر افسوس کررہی ہیں۔۔ عمر شاہ کی تعزیت پر ندا یاسر کی تیاری نے صارفین کو الٹا غصہ دلا دیا ! دیکھیں

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی