’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں کون سی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جگہ لے گی؟


بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب ’وجیانتی موویز‘ نے اعلان کیا کہ وہ ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق یہ خبر پروڈکشن ہاؤس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔فلم کے پہلے حصے میں دپیکا پڈوکون نے حاملہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کردار ہی کالکی کے ظہور سے جڑی پیشگوئی کا مرکز تھا۔ یہی کردار فلم کی کہانی اور جذباتی تاثر کا بنیادی سہارا تھا اس لیے سیکوئل میں ان کی غیرموجودگی مداحوں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔اب اصل بحث یہ ہے کہ آخر دپیکا پڈوکون کی جگہ کون سی اداکارہ اس انتہائی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کی پانچ اداکارائیں ایسی ہیں جن کے درمیان ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل کے لیے مقابلہ ہے۔ ان میں عالیہ بھٹ، کریتی سینن، پرینکا چوپڑا، ایشوریا رائے بچن اور ترپتی دمری کے نام شامل ہیں۔عالیہ بھٹ اپنی ورسٹائل اداکاری اور بڑے پروجیکٹس کے تجربے کے باعث مضبوط امیدوار قرار دی جا رہی ہیں جبکہ کریتی سینن اپنی متنوع اداکاری اور اعتماد کے باعث ایک موزوں انتخاب سمجھی جا رہی ہیں۔پرینکا چوپڑا کی عالمی شہرت اور دبنگ سکرین پریزنس انہیں نمایاں بناتی ہے جبکہ ایشوریا رائے بچن اپنی لازوال دلکشی اور مضبوط سکرین پرفارمنس کے باعث اس کردار کو ایک نیا رنگ دے سکتی ہیں۔ترپتی دمری اگرچہ نسبتاً کم تجربہ کار ہیں لیکن ان کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت انہیں اس دوڑ میں ایک دلچسپ اور حیران کن انتخاب بنا سکتی ہے۔یاد رہے کہ ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کا پہلا حصہ گزشتہ برس ریلیز ہوا تھا اور اسے چھ ارب انڈین روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا تھا جبکہ اس فلم نے باکس آفس پر 11 ارب انڈین روپے کا بزنس کیا تھا۔فلم کے اہم کرداروں میں پربھاس، امیتابھ بچن، کمال حسن اور دشا پٹانی شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں کون سی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جگہ لے گی؟

رجب بٹ اور ایمان کے گھر ننھے مہمان کی آمد.. بیٹا ہوا یا بیٹی؟

باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرنے والی فلم سیارہ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

کیا آپ تصویر میں موجود اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بیوی بنوں یا انکل کہوں۔۔ باپ کے دوست کی بیوی کا کردار ! تارا محمود شادی کب کریں گی؟

پہلے سے دوروں کی بیماری تھی اور۔۔ وسیم بادامی نے ننھے عمر شاہ کے اچانک انتقال سے متعلق ڈاکٹر کی بتائی ہوئی تفصیل بیان کردی

کچھ رشتے بوجھ بن جاتے ہیں۔۔ خوشبو کے طلاق کے اعلان کے بعد ارباز خان بھی خاموش نہ رہ سکے ! کیا انکشاف کردیا؟

نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے۔۔ زید علی کی والدہ بھی لازوال عشق اور عائشہ عمر پر تنقید کر اٹھیں ! ویڈیو

ابو کے پاس موٹر سائیکل دلانے کے پیسے نہیں تھے لیکن۔۔ نبیل ظفر غربت کے دنوں میں والدین کی موت یاد کر کے رو پڑے

سیلاب متاثرین کے لئے لوگ کیا خراب چیزیں بھیج رہے ہیں؟ حدیقہ کیانی کی ویڈیو پر بشریٰ انصاری بھی بول پڑیں

ماں آج بھی عمر کے جوتے اور کپڑے سینے سے لگائے ہے۔۔ عمر شاہ کے انتقال کے وقت والد کہاں تھے؟ پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

لوگ کہتے ہیں کیا بہن بھائی سپورٹ نہیں کرتے۔۔ دعا ملک باقی بہن بھائی کی طرح کامیاب کیوں نہ ہوسکیں؟ جذباتی انٹرویو

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائیں سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

شادی کا جوڑا پہن کر افسوس کررہی ہیں۔۔ عمر شاہ کی تعزیت پر ندا یاسر کی تیاری نے صارفین کو الٹا غصہ دلا دیا ! دیکھیں

آریان خان کی پہلی سیریز اور فلمی دنیا میں اقربا پروری پر بحث: ’پاپا کی پرچھائی سے نکلو، تو معلوم ہو گا کہ باہر کتنی دھوپ ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی