پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی، نئے ضوابط کی ضرورت کیوں پیش آئی؟


لاہور کی فضا میں اُڑتے سبز پروں والے طوطے کبھی ہمارے شہروں کی پہچان تھے۔ صحن میں آم کے درخت پر بیٹھا ’مٹھو‘ بچوں کو ہنساتا تھا اور بازار میں پنجروں میں سجے رنگ برنگے پرندے ہر آنکھ کو لُبھاتے تھے، مگر اب یہ مناظر کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔اسی پس منظر میں پنجاب حکومت مقامی طوطوں کی بقا اور غیرقانونی تجارت پر قابو پانے کے لیے ایک نیا ضابطہ لے کر آئی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس نئے ضابطے کے تحت مقامی طوطوں کو پالنے کے لیے اب لائسنس لینا ہو گا اور اس کی فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔ قانون سازی کی جھلکپنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کابینہ کو بھیجی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے جس میں طوطوں کی چار مقامی نسلوں کو ریگولرائز کیا گیا ہے۔سمری کے مطابق ان پرندوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی، فی طوطا ایک ہزار روپے فیس ادا کرنے کے بعد بریڈرز کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔ قید میں پائے جانے والے پرندے باقاعدہ کوڈ کے ذریعے شناخت کیے جائیں گے جبکہ جنگل میں موجود آبادی کو ’تحفظ یافتہ‘ کا درجہ دے کر اُن کے قدرتی مساکن کی حفاظت کی جائے گی۔ برصغیر میں طوطوں کی کہانی طوطا برصغیر کے کلچر اور تاریخ کے ساتھ ہمیشہ سے جُڑا رہا ہے۔ مغل دور میں یہ شاہی مشغلہ تھا۔ اکبر کے دربار میں قیمتی طوطے تحفے کے طور پر پیش کیے جاتے تھے۔ پنجابی اور اردو شاعری میں ’مٹھو‘ کا استعارہ معصومیت اور محبت کے لیے آتا ہے، تاہم وقت کے ساتھ شہروں کے پھیلاؤ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی پکڑ نے اِن کی آبادی کم کردی ہے۔ طوطوں کی کن چار اقسام کو ریگولرائز کیا گیا ہے؟ پاکستان میں طوطوں کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں مگر یہ چار نسلیں سب سے زیادہ نمایاں، تجارتی اہمیت کی حامل اور خطرے میں ہیں۔ الیگزینڈرین طوطا سب سے بڑا اور قیمتی ہے۔ سبز بدن، کندھے پر سُرخ دھبہ اور نر کے گلے میں گلابی ہار اِس کی پہچان ہے۔ یہ کبھی بادشاہوں کے دربار کی زینت تھا، اسی لیے آج بھی قیمتی سمجھا جاتا ہے۔ روز رِنگڈ یا مٹھو وہ طوطا ہے جو گھروں میں باتیں نقل کرتا ہے اور بچوں کا دوست بنتا ہے (فائل پِکسابے)ایک بالغ پرندہ 25 سے 50 ہزار روپے تک فروخت ہوتا ہے۔ روز رِنگڈ یا مٹھو سب سے عام نسل ہے۔ نر کے گلے میں کالا اور گلابی حلقہ ہوتا ہے۔ یہی وہ طوطا ہے جو گھروں میں باتیں نقل کرتا ہے اور بچوں کا دوست بنتا ہے۔اس نسل کے طوطے کی قیمت کم ہے، چند سو سے ہزار روپے تک، لیکن اس کی جنگلی آبادی تیزی سے سُکڑ رہی ہے۔ سلیٹی سر والا طوطا نسبتاً کم پہچانا جاتا ہے۔ یہ طوطا شمالی پہاڑی علاقوں کا رہائشی ہے اور سر پر خاکستری رنگ اِس کی خاص پہچان ہے۔ سردیوں میں وادیوں کی طرف اُترتا ہے اور پرندوں کے شوقین اسے قیمتی گردانتے ہیں۔ گلابی سر والا یا پلم ہیڈڈ طوطا سب سے دلکش نسلوں میں سے ایک ہے۔ نر کا سر گلابی جبکہ مادہ کا نیلا مائل ہوتا ہے۔ اپنی خُوب صورتی کے باعث یہ پرندوں کے شوقین افراد میں مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں ایک جوڑا 15 سے 20 ہزار روپے تک مل جاتا ہے۔ ان نسلوں کو سب سے بڑا خطرہ غیرقانونی شکار اور سمگلنگ سے ہے۔ کراچی اور لاہور کے پرندوں کے بازار اِن کی تجارت کے مراکز ہیں۔ جنگلات کی کٹائی نے بھی اِن کے قدرتی مساکن کم کر دیے ہیں۔ اب فی طوطا ایک ہزار روپے فیس ادا کرنے کے بعد پنجاب میں بریڈرز کو لائسنس جاری کیا جائے گا (فائل فوٹو: آئی سٹاک)اگرچہ قید میں اِن کی افزائش بڑھ رہی ہے لیکن جنگل میں تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے برسوں میں یہ پرندے صرف تصویروں اور کتابوں میں باقی رہ جائیں گے۔ تاہم اس ضابطے کی منظوری کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کے پرندہ بازاروں میں سے یہ چاروں اقسام کے طوطے غائب ہو گئے ہیں۔ کئی دکان داروں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف والے اُٹھا کر لے گئے ہیں۔ دوسروں نے خود ہی یہ طوطے دکانوں کے بجائے اب گھروں میں رکھ لیے ہیں۔ اس نئے ضابطے کے بعد طوطوں کی خروید و فروخت کے شوقین افراد حکومت سے خوش نظر نہیں آرہے۔آسٹریلوی یا دیگر درآمدی طوطے اس نئے ضابطے کے تحت نہیں آتے۔ صوبائی حکومت کے یہ نئے قوانین صرف مقامی نسل کے طوطوں کے لیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں جے یو آئی (ف) کا جلسہ اور جماعت اسلامی کا مارچ، ٹریفک پلان جاری

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ،  قانون کیا کہتا ہے؟

پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان: کیچ سے ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی، نئے ضوابط کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: انڈیا

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

پنجاب کی خواتین کسان: ’زمین تو نہیں رہی مگر قرض اور اس کا سود باقی ہے‘

پاکستان اور سعودی عرب میں سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ: ’کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت، دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور ہو گی‘

انسانی سمگلر نے پاکستان سے 22 رکنی فٹبال ٹیم جاپان بھیجنے کی جعل سازی کیسے کی؟

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم، عدالتی فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی