پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا


پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بحالی و آبادکاری نیک محمد داوڑ اور سیکرٹری تعلیم محمد خالد کے درمیان جھگڑے پر نوٹس لیتے ہوئے نیک محمد کو جمعہ کے روز طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ میں خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمالی وزیرستان کے تبادلے کے معاملے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد حالات بے قابو ہو گئے جس کے نتیجے میں صوبائی مینجمنٹ سروس کے افسران اور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث سرکاری امور بھی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ کمیٹی نے سیکرٹری تعلیم محمد خالد سے بھی رابطہ کرکے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ نیک محمد داوڑ کو وضاحت پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اندرونی احتساب کمیٹی کے اجلاس میں سابق گورنر شاہ فرمان، مشیر انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی اور انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی محمد انور شامل ہیں۔ کمیٹی اس تنازع پر اپنی سفارشات مرتب کرکے بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں جے یو آئی (ف) کا جلسہ اور جماعت اسلامی کا مارچ، ٹریفک پلان جاری

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ،  قانون کیا کہتا ہے؟

پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان: کیچ سے ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی، نئے ضوابط کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: انڈیا

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

پنجاب کی خواتین کسان: ’زمین تو نہیں رہی مگر قرض اور اس کا سود باقی ہے‘

پاکستان اور سعودی عرب میں سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ: ’کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت، دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور ہو گی‘

انسانی سمگلر نے پاکستان سے 22 رکنی فٹبال ٹیم جاپان بھیجنے کی جعل سازی کیسے کی؟

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم، عدالتی فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی