بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف


بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی محکموں کے آڈٹ پیراز اور مالی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی رحمت صالح بلوچ، ولی محمد نورزئی، زابد علی ریکی اور صفیہ بی بی سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 22-2021 میں وفاق نے بلوچستان کو ڈیوزایبل پول سے کئی ارب روپے کم فراہم کیے جسے آئین اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اراکین کمیٹی نے محکمہ خزانہ کی عدم دلچسپی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی کٹوتی کے معاملے پر فوری طور پر اسلام آباد جا کر رقم کی واگزاری کو یقینی بنایا جائے۔ مزید انکشاف ہوا کہ نیشنل بینک اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کے درمیان تقریباً 6 ارب 99 کروڑ روپے کے مالیاتی فرق کی نشاندہی ہوئی۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ متعلقہ افسران کو کوئٹہ بلا کر معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے دوسری صورت میں دیگر ذمہ داران کو او ایس ڈی بنا دیا جائے گا۔ سالانہ اکاؤنٹس میں 5 ارب روپے کے منفی بیلنس، 58 کروڑ روپے کی غلط ادائیگیاں اور 39 کروڑ روپے کی بے ضابطہ چیک ادائیگیوں پر بھی کمیٹی نے شدید تشویش ظاہر کی اور ہدایت دی کہ آئندہ تمام ادائیگیاں قواعد کے مطابق کی جائیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ 33 کروڑ 46 لاکھ روپے کی سرکاری واجبات اب تک وصول نہیں کی گئیں اور بلوچستان ہاؤس اسلام آباد اور وی آئی پی فلیٹس سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ کمیٹی نے ریٹائرڈ افسران سے سرکاری گاڑیاں اور واجبات فوری واپس لینے کا حکم دیا۔ اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایک حکومتی طیارہ 2013 سے غیر فعال ہے اور اب تک نیلام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کمیٹی نے دو ماہ میں طیارے کی نیلامی یا اسے قابل استعمال بنانے کی ہدایت دی۔ کمیٹی نے مجموعی طور پر مالی نظم و ضبط یقینی بنانے، فیصلوں پر عمل درآمد اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی تاکہ صوبائی وسائل کو شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں جے یو آئی (ف) کا جلسہ اور جماعت اسلامی کا مارچ، ٹریفک پلان جاری

لاہور میں 4 سالہ بچے سمیت تین بچوں پر’جان سے مارنے کی دھمکی دینے‘ کا مقدمہ،  قانون کیا کہتا ہے؟

پشاور: پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو طلب کرلیا

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان: کیچ سے ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف بازیاب

پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی، نئے ضوابط کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ پر ابہام بھی سعودی مقاصد پورا کر سکتا ہے‘

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: انڈیا

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ: ’جوہری تحفظ کے معاملے پر ابہام بھی سعودی مقاصد کو پورا کر سکتا ہے‘

پنجاب کی خواتین کسان: ’زمین تو نہیں رہی مگر قرض اور اس کا سود باقی ہے‘

پاکستان اور سعودی عرب میں سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ: ’کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت، دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور ہو گی‘

انسانی سمگلر نے پاکستان سے 22 رکنی فٹبال ٹیم جاپان بھیجنے کی جعل سازی کیسے کی؟

جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم، عدالتی فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شدت پسندوں کا پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ

’لازوال عشق‘: ’سچی محبت کی تلاش‘ کے لیے بنایا گیا پروگرام پاکستان میں متنازع کیوں بنا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی